ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے دریائے سندھ پر 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرتے ہوئے 24 فروری کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایس ٹی پی کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کے خلاف چلائی گئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر مرکزی رہنماؤں اور ٹھٹھہ کے ضلعی عہدیداران کی قیادت میں ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو گھارو گجو اور مکلی سے عوامی رابطہ مہم ریلی نکالی جو ٹھٹھہ شہر پہنچ کر ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ترقی پسند پارٹی کے چیئرمن ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹھٹھہ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 نئی کینال نکال کر پنجاب کے بنجر علاقوں کو آباد کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا ، اور حکمرانوں اس عمل کے خلاف مزاحمتی احتجاجی تحریک تیزی سے جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے جب ہم نے کرپٹ لوگوں کو منتخب کر کے اقتدار سونپا تو ہمارے وسائل اسی طرح استعمال ہوتے رہیں گے ایک طرف کینال بنا کر سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایک طرف ایوان صدر میں سندھ کے مفادات کے خلاف فیصلے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو سندھ اور دریائے سندھ کے پانی سے ہمدردی ہے تو وہ فوری طور پر پیپلز پارٹی نواز لیگ کی حمایت کرنے والے حکومت کا فیصلہ واپس لے۔ اگر حکمران باز نہ آئے تو 24 فروری کو پورا سندھ حیدرآباد میں جمع ہو کر دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر سمیت حکمرانوں کے خلاف تاریخی فیصلہ دے گی۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی قائدین ہوت خان نثار کیریو، ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر سید جلال شاہ ستاف اور ٹھٹھہ کے ضلعی صدر حیدر شوروودیگر نے بھی عوامی رابطہ مہم کے احتجاجی ہجوم سے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈاکٹر قادر مگسی نے عوامی رابطہ مہم دریائے سندھ ایس ٹی پی کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ...

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی نے 7 کینالز کی عبوری منظوری اور چولستان کینال کی اجازت واپس لے لی، پلاننگ ڈویژن اور ارسا کو ہدایت کی ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ منصوبے دوبارہ کسی فورم پر نہیں لائے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کے کیس کو حکومت سندھ نے آئینی طریقے سے لڑا، میں نے ہمیشہ کہا کہ کینالز نہیں بن رہے، کوئی کہیں جا کر بتا رہا تھا کہ یہ کینالز بن رہے ہیں، کے بی فیڈر کی لائننگ کی ویڈیو بنا کر بھی دکھایا گیا کہ یہ چولستان کینال بن رہا ہے، ہم نے اپنے انجنیئر بھیج کر کام نہ ہونے کی تصدیق کرائی، ہمیں تو یقین تھا کہ جب پیسے ہی نہیں رکھے گئے تو کینال کیسے بنےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر زرداری کو بھی معاملے میں گھسیٹا گیا، اس میٹنگ میں پانی و بجلی سے متعلق کوئی وزیر نہیں تھا، صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صاف کہا کہ وہ کسی یکطرفہ فیصلے کو نہیں مانتے، صدر زرداری کو وضاحت کے بعد بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو کا سی سی آئی اجلاس کی تصویر پر پاکستان کھپے کا نعرہ

پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) اجلاس کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔

مراد علی نے کہا کہ وزیراعظم سے کینالز کے معاملے پر پہلی میٹنگ رمضان میں ہوئی تھی، وزیراعظم نے اس وقت کہا کہ جلد ہم اس پر اجلاس بلائیں گے، حکومت کے خلاف سندھ میں پروپیگنڈا کیا گیا، لوگوں کو ورغلایا گیا، میں نے اسمبلی فلور پر کہا کہ کینال نہیں بن رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ وفاق آپ کی بات نہیں مان رہا تو حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے، ہم نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم جائیں اور نگران آ کر کوئی اور فیصلہ کردیں؟

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں آج تک نہیں ہوا کہ سی سی آئی نے کوئی منصوبہ رد کیا ہو، پرزور اپیل ہے کہ دھرنے فی الفور ختم کیے جائیں، دھرنے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، دوائیاں رکیں، مویشی مر رہے ہیں، ہم نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، اس فیصلے کے بعد اتفاق رائے کے بغیر کوئی نہر نہیں بنے گی، نفرتیں پھیلانے والے آج ناکام ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
  • غیر قانونی کینالز کی زبردستی تعمیر ایک کھلی زیادتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • جامعہ کراچی، بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کیخلاف احتجاج
  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
  • کینالز منصوبے کا خاتمہ مشترکہ کامیابی، احتجاج کرنے والے سڑکیں خالی کرکے گھروں کو جائیں، پیر پگارا
  • دریائے سندھ سے نہر نہیں نکالی جائے گی، پیپلز پارٹی رہنما
  • وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • بھارت، پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف