Express News:
2025-02-06@19:03:34 GMT

جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ عالمی گرین کانفرنس کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

ماہرین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لیے ماحول دوست گرین سمنٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔

جامعہ این ای ڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے تحت دو روزہ گلوبل گرین کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کم قیمت ’گرین تعمیراتی سمنٹ(ایل سی تھری)‘ کو ماحول دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہم سب کو متاثر کررہی ہے، جو ہوسکا وہ ماحول کی بہتری کے لیے کریں گے، انڈسٹری، اکیڈمیا، حکومت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، وائس چانسلر سروش حشمت لودھی، پروائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین ڈاکٹر نعمان احمد، چیئر مین سول انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر طارق جمیل نے بھی استقبالیہ سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ گرین سمنٹ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تخفیف ممکن ہے جو دنیا بھر کے لیے ماحول دوستی کا اعلان قرار دیا جا رہا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی کی بہتری اس گرین سمنٹ کے استعمال میں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے جدید بنیادوں پر یہ گرین سمنٹ بنانا ہوگا۔

سوئٹزرلینڈ سے آئے کی نوٹ اسپیکرز ڈاکٹر کیرن اور ماہر تعمیراتی صنعت لارینٹ ڈومینک نے گرین سمنٹ کی افادیت پر زُور دیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طارق جمیل اور ٹیم نے پاکستان کی تعمیراتی دنیا میں سنگ میل عبور کیا ہے۔

کانفرنس کے اختتامی سے کی نوٹ اسپیکرز سمیت سی او او پاور سمنٹ احسن انیس، ڈین ڈاکٹر اسد ارحمان، چیئرمین سول ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، سینئر سائنس دان محمد امجد سمیت سیکریٹری کانفرنس ڈاکٹر تہمینہ ایوب نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا قانون، آزادی اظہار کا خون” کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو ،جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی ،جنرل سیکرٹری امداد بوذدار، سندھ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکرٹری سندر خان چاچڑ ،اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیجز انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب علی سہتو، شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، سمیت دیگر نے خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین رہنماؤں نے پیکا قانون کے زریعے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سمیت صحافت، سماج اور عام پاکستانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے فیک نیوز کے نام پر پیکا ترمیمی قانون کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے فی الفور واپس لیا جانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قانون سازی کیلئے ترجیحاً اسٹک ہولڈرصحافی تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ مقررین نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ایف یو جے کی جانب سے تحریک آزادی صحافت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کم قیمت گرین سیمنٹ، تعمیراتی صنعت کیلئے خوش آئند ہے، ڈاکٹر خالد مقبول
  • جامعہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
  • وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد
  • بینک دولت پاکستان کاگرین فنانس کے فروغ کے سلسلہ میں عوام سے آرا ء طلب کرنے کیلئے ’’نیشنل گرین ٹیکسونومی‘‘ کا مسودہ جاری
  • کثیرالقومی امن مشق اور ڈائیلاگ کا انعقاد 7 تا 11 فروری کراچی میں ہوگا
  • حیدر آباد میں7 روزہ انسدا پولیو مہم کا آغاز
  • تحریک مہناج القرآن کے تحت 10 فروری کواتحاد امت کانفرنس منعقد ہوگی
  • سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
  • راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں