سدھارتھ کی سنگیت تقریب میں پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی دھوم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔
سدھارتھ جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ پریانکا نے شادی کی تیاریوں اور قبل از شادی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں اُن کی بیٹی اور ساس سسر پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شامل رہے۔
ممبئی میں کل شام ایک شاندار سنگیت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریانکا کے گلوکار شوہر نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں شریک ہوئے۔
نک جوناس کی دھماکے دار پرفارمنس
سنگیت کی رات نک جوناس نے اپنے گٹار کے ساتھ ایک دلکش پرفارمنس پیش کی۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک نے مرکزی اسٹیج سنبھالا اور اپنے گیت ’’آفٹر لائف‘‘ کو بڑے جوش و خروش سے گایا۔ اور اُن کے والد پال کیون جوناس نے ساتھ میں سنتھیسائزر بجایا اور نک کے ساتھ گیت گایا۔
View this post on InstagramA post shared by Patty Cardona (@jerryxmimi)
پریانکا چوپڑا نے بھی رقص کے ذریعے تقریب کو رنگین بنادیا۔ دولہا بننے والے سدھارتھ چوپڑا بھی ڈانس فلور پر نظر آئے۔ پریانکا نے اپنے کچھ مشہور گیتوں پر رقص کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Patty Cardona (@jerryxmimi)
نیلم اپادھیائے کے ساتھ پریانکا کا ڈانس
پرینکا نے اپنی ہونے والی بھابی نیلم اپادھیائے کے ساتھ فلم ’’برائیڈ اینڈ پری جوڈیس‘‘ کے گیت ’’بلے بلے‘‘ پر بھی رقص کیا۔ دونوں کی جوڑی نے ڈانس فلور پر خوب داد وصول کی۔
View this post on InstagramA post shared by Patty Cardona (@jerryxmimi)
نک جوناس کے والدین پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی ہندوستانی روایتی لباس میں تقریب میں شریک ہوئے۔ پال کیون جوناس نے میڈیا سے بات چیت کی اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے پریانکا کے خاندان کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔
ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔