انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔

’جیتو بازی کھیل کے‘ عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جب کہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔گانے کو آئی سی سی کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا، جہاں سے گانے کی ویڈیوز کو کرکٹ شائقین نے بھی شیئر کیا۔گانا ریلیز ہوتے ہی پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگیا اور شائقین کرکٹ نے عاطف اسلم کی گلوکاری کی تعریفیں کیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عاطف اسلم چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھی مذکورہ گانے پر پرفارمنس کریں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میج سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی پاکستان ا

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے، جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضع برتری حاصل ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔

ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جہاں تین بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان سے باہر آئی جب کہ 2 مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔

دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا آمنا سامنا 19 ستمبر 2004 کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جہاں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کو 4 گیندوں قبل 3 وکٹ سے شکست دی۔

26 ستمبر 2009 کو سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پاکستان ٹیم یونس خان کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 54 رنز سے شکست دینے میں سرخرو رہی، اس فتح میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی سینچری 128 رنز کا کردار قابل ذکر رہا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا تیسرا آمنا سامنا برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 15 جون 2013 کو ہوا، جہاں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 165 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے میچ ڈکورتھ لوئیس میتھڈ کے قانون کے تحت 17 گیندوں قبل حاصل کر کے میچ 8 وکٹ سے باآسانی جیت لیا۔

2017 میں برمنگھم کے ایجبسنٹن کرکٹ گراؤنڈ پر بھاری ٹیم نے گروپ میچ میں پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی، البتہ 18 جون 2017 کو اوول میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ناصرف گروپ میچ کی ناکامی کا بدلہ لیا بلکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل گانا ریلیز
  • ’شکر ہے اس میں آئمہ بیگ کو شامل نہیں کیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے پر صارفین کے تبصرے
  • قذافی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں بھارت پاکستان سے پیچھے
  • عاطف اسلم کی آواز میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری
  • چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری، عاطف اسلم کی تعریفیں
  • چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر ریلیز، شائقین عاطف کی آواز سُننے کو بےقرار
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
  • پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان