بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے خواتین کے لباس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سلمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سلمان خان نے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کا جسم جتنا ڈھکا رہے اتنا اچھا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

سلمان خان ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں شریک تھے، جب میزبان نے ان سے یہ سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کی، جبکہ وہ خود شرٹ اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل کا ماحول تھوڑا عجیب سا ہے۔ یہ لڑکیوں کا چکر نہیں بلکہ لڑکوں کا چکر ہے۔ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سب فیملی کے ساتھ جاکر دیکھتے ہیں۔ کوشش ہے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو غلط نظر سے نہ دیکھ سکیں۔

سلمان خان نے خواتین کےلیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ پیش کیا جائے۔

سلمان خان کے اس بیان پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی اس بات کی حمایت کی ہے کہ عورت کو عزت اور وقار کے ساتھ پیش کیا جانا چاہیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ایک اچھا پیغام دیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو خواتین کے لباس کے بارے میں تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کیا پہنتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا خواتین کے کا کہنا کے لباس

پڑھیں:

حدیقہ کیانی کی اپنی ہمشکل بہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنی ہمشکل بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ حدیقہ کیانی، جو اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کے لیے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں، حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔ تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا، ورنہ چہرے کے نین نقش اور رنگت میں حیران کن مماثلت دیکھنے میں آئی۔  تصاویر کے ساتھ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن!‘ یہ پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے حدیقہ کیانی کی بہن کے حسن اور مشابہت پر خوب تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں ’حدیقہ کیانی کی کاربن کاپی‘ کہا تو کسی نے تصویر کو مصنوعی ذہانت کا کمال قرار دے دیا۔ یہ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، اور مداح مزید تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنماندرت سلمان پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • روایتی میڈیا تو پہلے ہی بوٹوں کے نیچے ہے، اب پیکا سے سوشل میڈیا پر بھی مارشل لاء لگا دیا گیا
  • اڈیالہ جیل سے عمران خان کی صحت سے متعلق نہایت تشویشناک خبر آ گئی
  • گستاخوں کے بے لگام سہولت کار!
  • سوشل میڈیائی پولیسنگ… فرض شناسی جرم ٹھہرا!
  • حدیقہ کیانی کی اپنی ہمشکل بہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
  • ’’پیکا آرڈیننس‘‘ خطرہ کس کو ہے؟
  • دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے، اداکارہ دعا زہرہ کا بڑا انکشاف