اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف 1947 ء سے واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے عالمی برداری موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے  ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو ہفتہ وار  پر یس بریفنگ کے دوران کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے سوالات پر  پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 ء سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوئی بھی تجویز انصاف کے منافی ہے، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔شفقت علی خان نے  کہا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ، بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا،  ہمارے چین اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔  بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ کا علم نہیں، بلاول بھٹو کی ناشتہ پر امریکی صدر سے ملاقات کا علم نہیں، ان کی ملاقاتوں کے بارے پارٹی بتا سکتی ہے، فارن آفس کے شیڈول میں نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔شفقت علی خان نے مزید کہا کہ سگار کی رپورٹ ہمارے موقف کی تجدید ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے نئے ایگزیکٹو حکمنامے کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی پر تیزی سے کام شروع کیا ہے، گوانتانا موبے کے دوبارہ کھلنے کا معاملہ ہماری امریکا کے ساتھ بات چیت کا حصہ نہیں ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بیحرمتی ایک حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں، جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کا تحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی، ماضی میں سفارت خانے پر حملے پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ابتدائی مراحل میں ہیں، ہم جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات  پیش کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم معتدل و پرامن شام اور وہاں سے بے یقینی و مسائل کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جرگہ کا معاملہ دفتر خارجہ کی مدد سے ہوگا، ترجمان نے کہا کہ 5 فرور کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا،یوم یک جہتی کشمیر پر سفیرا کے لیے ایک بریفنگ کا انتظام بھی کیا گیا۔ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔شفقت علی خان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی اپیل مسترد ہو گئی ہے، اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے کیس کو بند کر دیا ہے، اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی مستقبل میں دوبارہ اپنے وکلا کے ذریعے کسی بھی وقت نئی رحم کی اپیل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم پرنس کریم آغا خان کے خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں،۔ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  پاکستان کی دعوت پر آئندہ ہفتے ڈی جی آئی اے ای اے پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان کا آئی اے ای اے سے گہرا تعاون موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشن گنگا اور ریتلے منصوبوں پر غیر جانبدار ماہرین کا معاملہ اگست 2025 ء میں دوبارہ زیر غور آئے گا۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شفقت علی خان نے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان امریکی صدر پاکستان کا کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے.پاکستان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں.

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے پاکستان ہانگ کانگ، بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوئی بھی تجویز انصاف کے منافی ہے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی جگہ ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا بلال بھٹو کے دورہ امریکا پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کر سکتے ہیں ہمارے چین اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں.

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا بیان ناانصافی پر مبنی ،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑاہے ،دفتر خارجہ کاردعمل
  • فلسطین، فلسطینیوں کا ہے:ترجمان دفتر خارجہ
  • غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز پر پاکستان کا رد عمل آگیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ کا ردِعمل آ گیا 
  • ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
  • فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے.پاکستان
  • امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دفتر خارجہ کا درعمل 
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دفتر خارجہ کا درعمل
  • کشمیری بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: پاک فوج