کووڈ 19 ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 انفکیشن دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر لوگوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیقاتی جریدے ریڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 وائرس انفیکشن دل کی شریانوں کی نشونما روک کر ان کے بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہے، ان شریانوں کو کورونری شریانیں بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 کا ہلکا انفیکشن بھی دل کی شریانیں بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جس سے کچھ لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محقیقن کے مطابق مطالعہ طویل کووڈ19 انفیکشن کی شدت کو خون کے سفید خلیوں کی گنتی سے جوڑتا ہے، متعدی سانس کی بیماری دل کی شریان میں سوزش کا باعث بنتی ہے اور شریان کو بند کردیتی ہے۔
چین کے شہر شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے زونگشن اسپتال کے کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنبوجی کے مطابق کووڈ19 دل کی شریانوں میں غیر کیلسیفائیڈ پلیک بننے کا باعث بنتا ہے، جو کولیسٹرول اور چربی سے بنی ہوتی ہیں، ان کے پھٹنے سے شریانوں میں خون کا بہاؤ رکنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جس سے دل کا دورہ پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایسٹرا زینیکا‘نے کووڈ 19ویکسین کیوں واپس لینا شروع کردی؟
مطالعہ کے لیے محققین نے 800 سے زائد مریضوں کے بار بار کیے گئے سی ٹی اسکینز کا تجزیہ کیا، 329 مریض ایسے تھے جن کی سی ٹی اسکین کووڈ19 وائرس پھیلنے سے پہلے لی گئی تھی اور 474 مریضوں کی تصویریں وبائی امراض کے دوران لی گئی تھیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام مریضوں کی کورونری شریانوں میں تقریباً 2,600 ایسے زخم ملے جو پلیک کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کوویڈ 19 کے مریضوں میں 2 ہزار 100 سے زیادہ زخم تھے جبکہ غیر متاثرہ افراد کی دل کی شریانوں میں 480 زخم تھے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کووڈ19 کے مریضوں کے دل کی شریانوں میں پلیک تیزی سے بنے، جو کہ غیر متاثرہ مریضوں میں 0.
یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں؟
محققین نے پایا کہ کووڈ19 وائرس سے مریضوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے، سی ٹی اسکین کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کو سرجری کے ذریعے بند شریان کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سارس کووی 2انفیکشن والے مریضوں کو ایک سال تک مایوکارڈیل انفیکشن، ایکیوٹ کورونری سنڈروم اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news دل شریانیں کورونا کووڈ 19 ہارٹ اٹیک وائرس انفکیشنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شریانیں کورونا کووڈ 19 ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے تحقیق میں یہ بات دل کی شریانوں شریانوں میں
پڑھیں:
کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد : کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا، قطرے نہ پلانے والوں میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں میں اکثریت اردو بولنے والوں کی ہے۔وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ 15 ہزار اردو اسپیکنگ خاندانوں نے قطرے نہیں پلائے. قطرے نہ پلانے والے پشتون خاندانوں کی تعداد 10 ہزار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتا ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کو گرفتار کیا جائے.ایسے والدین کو قائل کرنا ہوگا کہ قطرے ضروری ہیں۔
خیال رہے نیشنل ریفرنس لیب میں ملک گیر ماحولیاتی نمونوں کی ٹیسٹنگ بنیادپراضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 5 تا 19 مارچ لئے گئے تھے۔بلوچستان کے 9، کے پی 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو ہیں،پنجاب کے چھ اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔رواں سال کے پولیو پازیٹو سیمپلز کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے. رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ سال 2024 کے دوران ملک میں 74 پولیو وائرس کیس رپورٹ ہوئے تھے۔