WE News:
2025-02-07@07:22:26 GMT

گلاب کا دن: خوشبو، رنگ اور محبت کی علامت

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

گلاب کو ہمیشہ محبت، خوبصورتی اور خوشبو کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں لوگ روز ڈے پر خاص طور پر اس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اسی موقع پر، ہم نے اسلام آباد کے مختلف دکانداروں اور نرسری مالکان سے گلاب کی اقسام، اس کی فروخت اور اہمیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں واقع ایک معروف پھولوں کی دکان کے مالک نے ہمیں بتایا کہ گلاب کی کئی اقسام دستیاب ہیں، جن میں پیلا، گلابی، اور سب سے زیادہ مقبول سرخ گلاب شامل ہیں۔ ان کے مطابق، سرخ گلاب کو ہمیشہ محبت کی علامت سمجھا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگ خاص طور  پر اس کی خریداری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ نایاب اقسام ہالینڈ، ملائیشیا اور دبئی سے بھی درآمد کی جاتی ہیں، جو ان کے گاہکوں کو منفرد اور خوبصورت لگتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں سب سے زیادہ پھولوں کی کاشت لاہور میں ہوتی ہے، اور یہ اپنی دکان کے لیے پھول لاہور سے ہی لاتے ہیں۔

بعد ازاں، ہم نے اسلام آباد کی ایک نرسری کا دورہ کیا، جہاں ایک مالی نے ہمیں گلاب کے ایک منفرد پھول ’ٹائیگر گلاب‘ کے بارے میں بتایا۔ یہ ایک خاص قسم کا گلاب ہوتا ہے جس پر زرد رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں، جو اسے عام گلاب سے منفرد بناتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلاب کا سیزن فروری سے شروع ہوتا ہے اور گرمیوں کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔ موسم کے مطابق لوگ مختلف اقسام کے گلاب خریدتے ہیں، لیکن سرخ گلاب ہمیشہ سب سے زیادہ مقبول رہتا ہے۔

’جب بھی ہم گلاب کا تصور کرتے ہیں، سب سے پہلے ہمارے ذہن میں سرخ رنگ آتا ہے، اسی لیے لوگ زیادہ تر سرخ گلاب کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سرخ گلاب

پڑھیں:

بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ’’محبت ‘‘کا اظہار کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔

گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔ اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔اس جواب پر سابق کپتان کے فینز آگ بگولہ ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا کافی ٹرول کیا گیا تھا۔دوسری جانب چیمئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل سابق کپتان بابراعظم ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عامر خان اب کس کی محبت میں گرفتار ہو گئے؟
  • امیتابھ بچن نے ابھیشیک کی سالگرہ پر نایاب تصویر شیئر کردی
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز
  • 5 فروری، ایک عزم اور جدوجہد کی علامت
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز
  • بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ’’محبت ‘‘کا اظہار کردیا
  • پاکستان میں کینسر کی کون سی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں؟
  • بھارتی فوج کے کھوکھلے بیان مایوسی کی علامت، پاکستان  کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا
  • القدس کے شاہکار مجاہد!محبت الٰہی کا جام مبارک