Jang News:
2025-04-16@22:41:30 GMT

حیدرآباد: پولیس کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری، مسافر رُل گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

حیدرآباد: پولیس کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری، مسافر رُل گئے

—فائل فوٹو

حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔

حیدرآباد میں وادھو واہ کے مقام پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں گزشتہ روز سے پھنسی ہوئی ہیں۔

 دھرنے کے باعث خواتین، بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا

احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔

دوسری جانب وکلاء کی حمایت میں اوباڑو اور پڈعین میں بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

اوباڑو میں ٹول پلازہ کے مقام پر وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنے سے ٹریفک معطل ہو گیا۔

دھرنا حیدرآباد میں وکیل کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے اور مطالبات کی منظوری کے لیے دیا گیا ہے۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقدمے کو خارج کر کے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے، جبکہ پولیس نے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ حیدرآباد میں 3 دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا

فائل فوٹو۔

ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کرگیا۔ 

پتوکی سے پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو فوری پتوکی ریلوے اسٹیشن طلب کیا گیا۔ 

ریلوے پولیس کے مطابق ریلوےاسٹیشن پر مسافر کو طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

  • مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری
  • بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم، صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
  • دھرنے کو پُرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے: صادق سنجرانی
  • بی این پی کا مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • مستونگ، اختر مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان
  • اخترمینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
  • سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللّٰہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن