2025-03-09@22:45:58 GMT
تلاش کی گنتی: 4644
«میانداد کو»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک...
بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی کمپنی نے اپنے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کیلئے انوکھی پالیسی کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے جنوری میں نوٹس کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا جس میں دھمکی دی گئی کہ ستمبر تک اگر سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین نے شادی نہیں کی تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ کمپنی کی اس پالیسی میں 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا تھا۔جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا تھا۔نوٹس میں کہا گیا کہ جن ملازمین نے مارچ تک شادی نہ کی...
لاہور:پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 768 ججز نے رضا مندی ظاہر کردی تاہم 979 ججز نے رات کو عدالتیں لگانے سے معذرت کرلی۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے چئیرمین قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کو رپورٹس بھجوادیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا...
ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار...
کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے...
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو دفعہ 370 کے بارے میں اپنے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آزادی پسند سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ عمر عبداللہ کو اس بیان پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما عبدالوحید پرہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
کراچی: سابق پاکستانی ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ جیسن گلیسپی دو کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دے دیا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی اور صفیان مقیم کی شمولیت سے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا فائدہ ہو سکتا تھا۔ وہ عرفان نیازی کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابل یقین فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان کے سب سے زیادہ خطرناک اور بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، ان کا چیمپئنز ٹرافی کے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔ اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ ڈی پورٹ جبکہ آئیوری...
چینی خلا باز کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی خواتین کے کام کی کامیابیوں کا تعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں بیجنگ اعلامیے اور ایکشن پلان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو کے ذریعے کلیدی تقریر کی اور نئے دور میں چینی خواتین کے نصب العین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو متعارف کرایا۔ لیو یانگ کا کہنا تھا کہ جب شینژو خلائی جہاز کا انجن جلایا گیا تو...
کراچی(نیوزڈیسک)حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن...
چینی صدر کا سی پی سی کے اعلیٰ ارکان کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں زیادہ حصہ ڈالنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبران اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی میں سی پی سی کے رہنما ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر میں سی پی سی تنظیم کے رہنما ہر سال سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر اپنے کام کی بریفنگ دیتے ہیں۔ حال ہی...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہو گا۔ سپریم کورٹ بار کا پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی...
لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے اسٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطانوں کو کیفر کردار تک جائیں گے۔ Tagsپاکستان
آسٹریا(نیوز ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلے روزہ کا اعلان کردیا۔ماہ صیام کی آمد آمد ہے،اس کےلیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے،مسلمان اس مقدس مہینےکا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نےملک بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا،جبکہ پہلی تراویح 28 فروری کو پڑھی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے نمازِ تراویح اور سحری اور افطاری کے یکم مارچ کے شیڈول بھی جاری کر دئیے گئے۔ چور 5منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے اس اہم مرحلے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور فلسطینیوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر نے ان خیالات کا اظہار باغ آزاد جموں و کشمیر میں علامہ اقبال اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر مظہر نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں نے طاقتور ملکوں کا مقابلہ کر...
ویب ڈیسک — امریکہ نے ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتانا موبے بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے جن کے متعلق عہدے داروں کا کہنا ہے وہ انتہائی خطرناک تھے۔ امریکہ کے ایک دفاعی عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو یہ تصدیق کی کہ فوجی مال بردار طیارے سی۔130 کے ذریعے ٹیکساس میں واقع فورٹ بلس سے بھیجے جانے والے تارکین وطن اتوار کو گوانتاناموبے پہنچ گئے۔ ایک اور دفاعی عہدے دار نے بتایا کہ 17 تارکین وطن کو انتہائی خطرناک قرار دیے جانے کے بعد ا نہیں فوجی مرکز میں واقع حراستی تنصیب میں رکھا جا رہا تھا۔ دونوں عہدے داروں نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو امریکہ...
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔ جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
راکھی ساونت مشہور بالی ووڈ حسینہ ہیں، انہیں معروف بھارتی رقاصہ فرح خان نے دریافت کیا تھا۔ ان کی اہم فلموں میں، میں ہوں نہ، پردیسیا اور دیگر شامل ہیں۔ راکھی اپنی بے باک شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کے بارے میں اپنے بیانات سے توجہ حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان کی بہو بننے کی اپنی خواہش بھی ظاہر کی۔ ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں دودی خان نے انہیں پروپوز کیا۔ مزید پڑھیں: ’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام حال ہی میں، راکھی ساونت اور دودی خان نے اپنے تعلقات کی حقیقت بتائی۔ دودی خان نے راکھی ساونت کو...
محمد مشتاق احمد کچرے میں موجود پلاسٹک کو آگ لگا کر تلف کرنا ماحول کے لیے خطرناک ہوتا ہے جبکہ اسی پلاسٹک کو کام میں لاتے ہوئے اس سے خوبصورت اشیا بنالی جائیں تو وہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور دیرپا بھی ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ای ویسٹ اپنی ری سائیکلنگ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کراچی میں جاری پھولوں کی نمائش میں ایک اسٹال پلاسٹک سے بنی اشیا کا بھی ہے۔ یہاں سجی ہر شے اس پلاسٹک سے بنائی گئی ہے جو کچرا بن چکا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، آج ہر صورت قومی کانفرنس ہو گی: شاہد خاقان، حامد رضا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
نیوزی لینڈ حکومت نے بذریعہ ایک قانون نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی (Taranaki) کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے ڈالا۔ پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ اب کوئی فرد یا کمپنی پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔ دراصل مقامی ماری قبائل اس پہاڑ کو مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔ مگر سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔ اب ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ان کے دباؤ پر کیوی حکومت نے آخر...
کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابراعظم کو فراڈ قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ ہم اکثر بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کا موازنہ کرتے ہیں مگر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ان کے آئیڈل سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کی ہے، کوہلی بھی اسی مقام تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بابراعظم کا رول ماڈل کون ہے؟ میں یہاں پر کسی پلیئر کا نام نہیں لینا چاہتا مگر آپ نے غلط رول ماڈلز منتخب کر رکھے ہیں، آپ کی سوچ...
نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے بارے میں بظاہر ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ ان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔ لیکن بھارت کو بھی طے کرنا ہو گا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کیسے رشتے رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات...
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوموں کی توانا آواز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف وارنٹ گرفتاری وفاقی حکومت کی ایماء پر اس وقت جاری کیا گیا جب آپ لبنان میں غاصب صیہونیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے دنیا بھر میں سزائے موت کے واقعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سزا انسانی وقار اور زندگی کے حق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ان کا کہنا ہے، اگرچہ بہت سے ممالک یہ استدلال کرتے ہیں کہ مجرموں کو موت کی سزا دینا ان کی قومی خودمختاری کا معاملہ ہے تاہم، 21ویں صدی میں اس سزا کی کوئی گنجائش نہیں۔ Tweet URL ہائی کمشنر نے یہ بات اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں کہی جہاں آج سزائے موت کے تناظر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے میں عدالتوں کے کردار پر گفت...
سٹی42: پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لعنت پر صرف مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کے انسداد کیلئے تعاون کرنے کے لئے اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور روس کے سفیر البرٹ پی خوریو کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔ البرٹ پی غوریو نے ں نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا...
ہاری کارڈ کے اجرا کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے ،جبکہ معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کردیا، سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب 15 لاکھ...
پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد کی حکومت کیخلاف شکایتیں، صدر زرداری نے ساتھ مجبوری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماوں نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ آفاق احمد کو 3 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملی ہے، سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔ عدالت نے آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی اور انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
سٹی42: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں کراچی مین گاڑیاں جلانے کی ہدایات دینے کے سبب گرفتار کیا گیا تھا۔ آج منگل کے روز آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ۔ آفاق احمد سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر ایک گاڑی میں بیٹھ کر خاموشی سے روانہ ہوگئے ۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن بھی سینٹرل گیٹ پر جمع ہوئے لیکن آفاق احمد نے ان سے کوئی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا کے کیمروں کا بھی سامنا نہین کیا۔ Waseem...
اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہاہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔ البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا...
چاروں مسلم طالبات کا الزام ہے کہ پیر کے روز وہ ہندی کا امتحان دینے حجاب پہن کر پہنچی تھیں، جہاں چیکنگ پوائنٹ پر انہیں حجاب کیوجہ سے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے جونپور ضلع میں باحجاب طالبات کو اس وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں مبینہ طور پر امتحان کے لئے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حجاب پہن کر ہائی اسکول کا امتحان دینے گئیں 4 مسلم طالبات کو امتحان مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ واقعہ سروودے انٹر کالج، کھدولی واقع امتحان مرکز کا بتایا جا رہا ہے، جو کہ ماڈرن کانوینٹ اسکول سمیت کئی دیگر کالجوں کے طلباء و طالبات...
علامتی تصویر۔ ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیکسلا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 17 سال قبل درج کیے گئے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 17 سال قبل درج ہونے والے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کی، ملزمان امتیاز اور نعیم پر 4 سالہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا اور پھر اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، والد نے اعتراف جرم کرلیا اغوا ہونے والے بچے کے والد کی جانب سے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان پر بچے کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف چارسدہ میں 2008 میں...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور انکی جماعت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو دوبارہ مستحکم ہونیکا موقع ملا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بلوچستان کی صورتحال سے متعلق بیانات حقیقت کے منافی ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور ان کے سہولت کار کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماوں نے تشدد کو ہوا دینے کے لئے کردار ادا کیا تاہم شاہ محمود قریشی، چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں حماد...
اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں امدادی بندش کے دوران شدید سردی کے باعث مزید 6 بچے دار فانی سے کوچ کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟ غزہ شہر کے ریمال محلے میں واقع فرینڈز آف پیشنٹ اسپتال میں 5 جبکہ بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چھٹے بچے کی موت جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہوئی۔ متاثرین میں سے ایک شام نامی بچی کی عمر صرف چند دن تھی۔ غزہ بھر میں ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں زندگی گزار رہے ہیں جب کہ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے عارضی پناہ گاہوں کو...

چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا
چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس...
لاہور میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور دوست کے ساتھ دوست کی بدفعلی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت میں اوباش شخص نے خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم عامر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم عامر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا فرار ہوگیا۔ اسی طرح لاہور میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں داتا دربار کے علاقے...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں۔نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب ہے، اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں، انہیں 38 اضلاع میں لے کر جاؤں گا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کردیاوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جہاں تخریب کاروں کےکیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ...
جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔ حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔ شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ایب نارمل کہہ دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایب نارمل لوگوں کو کپتان بنائیں گے اور عجیب سے لوگوں کو ٹیم میں آنے دیں گے تو پھر یہی ہو گا۔ "Ap abnormal logon ko captain banao gay tau yehi ho ga." Shoaib Akhtar on Rizwan pic.twitter.com/iQ4nZ6rKM6 — M (@anngrypakiistan) February 24, 2025 شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے کپتانوں کے...
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے 22 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے اداکار ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزم ساحر حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن...

شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب بیان پر معافی مانگیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر اور تجربہ کار سیاستدان کی جانب سے بیان مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہے، ان کے کہے گئے الفاظ ان کے قد کاٹھ کے شایان شان نہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک سیاسی جماعت کی قیادت کر رہے ہیں اور اس سے قبل وزیر اعظم کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان کے بیان سے سپریم کورٹ کی ادارہ جاتی ساکھ اور ملک کے اعلیٰ ترین عدالت پر عوام کے اعتماد...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی حکومت کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی 2 قراردادوں پر ووٹنگ میں روس کا ساتھ دیا ہے. دونوں ممالک نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کی مخالفت کی تھی جس میں یوکرین میں ماسکو کی جانب سے جنگ کی مذمت کی گئی تھی اس کے بعد یو این ایس سی میں امریکی حمایت یافتہ قرارداد منظور کرلی گئی جس میں تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) قرارداد میں روس کو جارح قرار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیئے۔دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار ...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے جرم میں10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے رکن مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا جس نے رکن پارلیمنٹ سے پل بند ہونے کی شکایت کی تاہم ایمسبری نے تھپڑ مارتے ہوئے اسے زمین پر گرادیا تھا.(جاری ہے) لیبر پارٹی نے 55 سالہ مائیک ایمسبری کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ”ڈیلی میل“ نے اپنی ویب سائٹ پر ویڈیو نشر کی جس میں بظاہر اس حملے کو دکھایا گیا تھا اور اب وہ آزاد حیثیت سے پارلیمنٹ میں...
پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچہ جانبر نہ ہوسکا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق، ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ایک نوزائیدہ بچہ ملا جس کی ناف ابھی جڑی ہوئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، مگر بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکی طالبہ ایک مطالعاتی دورے پر پیرس آئی تھی اور یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ زچگی کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
محمد ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل سے مشیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے ناہید اسلام نے کئی دنوں سے متوقع اپنا استعفیٰ آج پیش کردیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ناہید اسلام ایک نئی سیاسی پارٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے جس کا اعلان 28 فروری کو طلبا کے خلاف امتیازی سلوک اور جاتیہ ناگورک کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا ناہید اسلام اس سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت میں...
مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ منشیات فروشی کا الزام: ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیعجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ سماعت کے بعد...
اسلام آباد: 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں گرفتار اوررہائی پانے والے 122 پی ٹی آئی ورکرز نے دوبارہ ایسا جرم نہ کرنے کے بیانات حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 122 پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتوں کے بعد رہائی کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عدالتی حکم پر بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ضمانتیں مشروط طور پر منظور کی تھیں۔ وکیل مرتضیٰ حسن طوری نے کارکنان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروائے جس میں کہا گیا کہ بطور وکیل یقین دہانی کراتا ہوں کہ درخواست گزار آئندہ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کا الزام تھا
سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری اصلی تاریخ کو 80 کی دہائی میں مسخ کیا گیا، ہم نے تاریخ بدلی، ہیرو بدلے، ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہئے، سلیبس میں ایسی چیزیں تھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو...
ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی...
بلوچستان حکومت نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے بلوچستان پر دیے گئے انتشار انگیز اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کی صورتحال پر تبصرے کيے جو درست نہیں، ایسے بیانات حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا نوجوان پائلٹس کی ٹریننگ کے لیے انقلابی اقدام ’آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، بلوچستان پاکستان ہےاور رہے گا، خوشحالی اور استحکام کی راہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوباپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا ایوب خان کے دور میں لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمرا خان کے وکیل عذیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کے آئین کے وقت ایوب خان کا دور تھا، کیا ایوب خان کے دور میں لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ عذیر بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق دستیاب نہیں تھے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ان کی سیکیورٹی کسی آرمی...
پیرس(نیوز ڈیسک)فرانسیسی پراسیکیوٹرز اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پیرس میں 18 سالہ امریکی ماں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔نجی چینلمیں شائع فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ خاتون نے مشرقی پیرس کے قدیم ہوٹل کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نوزائیدہ بچے کو پھینک دیا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی ہنگامی بنیاد پر دیکھ بھال کی گئی، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ رابرٹ ڈیبری ہسپتال میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر بچے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مسرت ہلالی—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے سوال کیا کہ 1962ء کے آئین کے وقت ایوب خان کا دور تھا، کیا ایوب خان کے دور میں لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟بانئ پی ٹی آئی کے وکیل عذیر بھنڈاری نے کہا ہے کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق دستیاب نہیں تھے۔ آرٹیکل 245 والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ جسٹس امین الدین خانسپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف...
ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دیدیا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔ دوسری جانب پاک افواج پر تنقید کرنے والوں سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر تنقید کرنے والے ملک دوست نہیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا دورہ اپنی مرضی سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی اپنے...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سماعت کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ عزیر بھنڈاری نے بتایا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اوریجنلی دستیاب نہیں تھے۔ سویلینز کی حد تک کریمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے۔ آرڈیننس میں بہت ساری دفعات تھی جو آرمڈ فورسز کے حوالے سے تھیں۔ مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیس: سپریم کورٹ انڈر ٹرائل...
چین(نیوز ڈیسک)چین کی ایک کمپنی نے اپنے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کیلئے انوکھی پالیسی کا اعلان کیا جس کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے جنوری میں نوٹس کے ذریعے پالیسی کا اعلان کیا جس میں دھمکی دی گئی کہ ستمبر تک اگر سنگل یا طلاق یافتہ ملازمین نے شادی نہیں کی تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ کمپنی کی اس پالیسی میں 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا تھا۔جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا تھا۔نوٹس میں کہا گیا کہ جن ملازمین نے مارچ تک شادی نہ...
سٹی42:ترجمان موٹروےپولیس نے کہا لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر بارش ہورہی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 3 پر لاہور سے سمندری ، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی بارش ہے،رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بادل برس رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ہے،بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے، بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں, اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم...
بھارت میں کئی ایسے بڑے ہدایتکار ہیں جن کی فلموں نے کروڑوں روپے کمائے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کے ایک ہدایتکار کی فلموں نے 4200 کروڑ کما کر دیگر تمام ہدایتکاروں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی کی جو بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر ہیں اور جن کی فلموں اب تک 4 ہزار 200 کروڑ کما چکی ہیں۔ ساؤتھ انڈسٹری کے اس ڈائریکٹر کی 12 فلموں نے یہ ریکارڈ قائم کیا، ایس ایس راجا مولی کی کامیاب ترین فلموں میں باہو بلی سیریز اور ٹرپل آر بھی شامل ہیں۔ ان کے بعد بھارت کے کامیاب ترین ہدایتکاروں کی فہرت میں سنجے لیلا بھنسالی، راج کمار...
نیویارک(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کافی چین اسٹار بکس نے اپنی فروخت میں کمی کے باعث 1,100 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار بکس کے سی ای او برائن نکول کا کہنا ہے کہ کمپنی کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی فروخت میں کمی کے بعد 2024 میں اسٹار بکس کے نئے سی ای او مقرر کیے گئے برائن نکول، اس سے قبل چپوٹل میکسیکن گرِل کو کامیابی سے بحران سے نکال چکے ہیں۔ اسٹار بکس کے مطابق، یہ چھانٹی اسٹور کے عملے پر اثر انداز نہیں ہوگی، جبکہ کمپنی کی کام کے اوقات اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رہے گی۔کمپنی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کے تشدد سے زخمی لڑکی زوما نے پولیس کو بیان دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ایک اور لڑکی زوما کے چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما کا بیان لیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ارمغان نے کہا کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے، اس دوران ارمغان نے راڈ سے تشدد کیا تو خون بہنے لگا، اسی دوران شیراز آگیا...
NEW YORK: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین جنگ سے متعلق روس مخالف تمام یورپی قراردادوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ یہ قرارداد یوکرین اور یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی ایک مشترکہ قرارداد کے بعد پیش کی گئی تھی، جس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت اور روسی افواج کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں یوکرین کی علاقائی سلامتی کی حمایت اور روسی افواج کی فوری واپسی کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔ یوکرین اور یورپی یونین کی قرارداد کو عالمی سطح پر بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ قرارداد کے حق میں 93 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ روس، بیلاروس،...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے مستعفی رکن اختر حسین نے کہاکہ میرا اس کمیشن میں چھٹا سال ہے، مجھے 3 دفعہ پاکستان بار کونسل نے کمیشن کے لیے متفقہ طور پر نامزد کیا، 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے جو جوڈیشل کمیشن تھا اس میں بھی ہم مستقل جدوجہد کرتے رہے، اس وقت وہاں ججوں کی مکمل اکثریت تھی. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کیونکہ بار کا یہ متفقہ عزم تھا اور جو ایشوز ہم اٹھا رہے تھے بار ان سے بھی متفق تھی اور میں بار کے اندر یونینیمس ول کا انڈیپنڈنٹ نمائندہ تھا. رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ بات یہ نہیں ہے کہ فائدہ...
لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا۔ سوشل میڈیا کا مزاج بن چکا ہے ہر اچھی یا بری چیز میں تمیز کیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب بات کسی مشہور اداکارہ کی ہو تو اس میں مزید تیزی آجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہوا جن کا حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔ نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام...
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے روہانسی ہوتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔ A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین...
نیشنل سٹیزن کمیٹی اور اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر جمعہ 28 فروری بروز کو ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا قومی شہری کمیٹی کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے ڈھاکہ میں پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ جماعت کا رسمی طور پر 3 بجے قومی اسمبلی بھن کے احاطے میں تعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ 5 فروری سے آپ کی آنکھوں میں نیا بنگلہ دیش کے عنوان سے رائے عامہ کا سروے کر رہا ہے تاکہ اس اقدام کی حمایت کا...
جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہم اس غیر قانونی اور انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے، اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو ہم اپنی عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں، یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی...
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خاتون ریسٹورنٹ میں ٹوائلٹ کے بہانے داخل ہوئی اور ایسی چیز چرا کر لے گئی کہ عملہ بھی...
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبا تنظم کے ممبران عبوری حکومت میں شامل ہیں جن میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔ پیر کو گروپ کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل...
بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں پیر کی شب شر پسند عناصر نے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا...
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ...
بینک دولت پاکستان نے ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ کو الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دیدی ہے۔ مذکورہ ادارہ لائسنس کے تحت، صارفین اور مرچنٹس کو ای منی والٹس اور پیمنٹ گیٹ وے کی خدمات پیش کرے گا۔ اس لائسنس کے اجرا سے الیکٹرونک منی انسٹی ٹیوشنز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جن میں نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ، فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ، سادہ پے پرائیویٹ لمیٹڈ، ختر فویو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہب پے نامی ایک اور ای ایم آئی آزمائشی طور سرگرمیاں کر رہا ہے۔ دریں اثنا، یاپ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، کیرزما پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹوکو لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کو...
نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی کے اوپر پرواز کررہا...