شعیب اختر نے بابراعظم کو ’’فراڈ‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابراعظم کو فراڈ قرار دے دیا۔
ایک ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ ہم اکثر بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کا موازنہ کرتے ہیں مگر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کوہلی کا ہیرو کون ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ان کے آئیڈل سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کی ہے، کوہلی بھی اسی مقام تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بابراعظم کا رول ماڈل کون ہے؟ میں یہاں پر کسی پلیئر کا نام نہیں لینا چاہتا مگر آپ نے غلط رول ماڈلز منتخب کر رکھے ہیں، آپ کی سوچ ہی غلط ہے، آپ شروع سے ہی ایک فراڈ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 26 بالز پر صرف 23 رنز بنانے کی وجہ سے بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز کیساتھ ہی سابق کرکٹرز اور شوبز ستارے اپنی اپنی فرنچائز اور اسٹارز کو سپورٹ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اوپنر احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری شرکت کی، جہاں میزبان نے انکے ساتھ مزاحیہ سوالات کیے اور کھلاڑیوں نے اپنے تبصرے پیش کیے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ اسکے لیے انہوں نے 4 آپشنز بھی پیش کیے۔
میزبان کی جانب سے عمارہ چوہدری کو 4 آپشنز میں بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جس میں سے اداکارہ کو کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کرنا تھا۔
اداکار نے آپشنز کے باہر سے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر منتخب کیا تاہم اینکر اصرار پر انہوں نے آپشنز میں سے بابراعظم کا انتخاب کیا اور رشتہ آنے پر شادی کی حامی بھری۔
دوسری جانب اوپنر احمد شہزاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا پلئیر نہیں، جسے اسٹار کہا جاسکے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق