WE News:
2025-02-25@13:56:10 GMT

جنوبی کوریا میں زیر تعمیر ہائی وے پل منہدم، 4 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

جنوبی کوریا میں زیر تعمیر ہائی وے پل منہدم، 4 افراد ہلاک

جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے مزدور ملبے میں دب گئے۔

زمین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت نے کہا کہ اس نے حکام کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ روانہ کردیا ہے، تاہم ہائی وے پل گرنے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا حادثہ، ایئر لائن کے مالک نے سر جھکاکر معافی مانگ لی

ہائی وے پل کی مذکورہ سائٹ پر تعمیراتی کام کی ذمہ دار ہنڈائی انجینیئرنگ نے حادثے میں جانوں کے ضیاع اور مزدوروں کے زخمی ہونے پر معذرت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہنڈائی انجینیئرنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی فوری طور پر سائٹ کی بحالی اور حادثے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے جامع تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اینسیونگ پل جنوبی کوریا ڈھانچہ سیول نیشنل فائر ایجنسی ہائی وے ہنڈائی انجینیئرنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینسیونگ پل جنوبی کوریا ڈھانچہ سیول نیشنل فائر ایجنسی ہائی وے ہنڈائی انجینیئرنگ جنوبی کوریا

پڑھیں:

راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری جانے اور آنیوالوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آ باد سے مری جانے اور اآنے والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نےدارالحکومت کے کشمیر چوک ( ڈھوکری چوک ) مری روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے سنگم پر انڈر پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا ،تعمیراتی فرم نے کام شروع کردیا ، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اب انڈر پاس کشمیر چوک سے بہارہ کہو اور مری جانے کیلئے جانے والی ٹر یفک کیلئے تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک اسی انڈر پاس کے اوپر سےجائے گی یہ پراجیکٹ بھی سرینا چوک انڈر پاس تعمیر کرنے والی فرم کو دیاگیا ہے،اس سے قبل یہ تجویز تھی کہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک کو انڈر پاس سے گزارا جا ئے لیکن اس تجویز کو ڈراپ کردیاگیا ،اب کشمیر چوک سے مری اور بہارہ کہو جانے والی ٹر یفک کو انڈر پاس سے گزارا جا ئے گا جس کا دوہرا فائدہ ہوگا، ایک تو بہارہ کہو اور مری جانے والی ٹر یفک انڈ ر پا س سے گزرے گی دوسرے یہ کہ مری اور بہارہ کہو سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک کو اسی انڈر پاس کی چھت سے نئی سڑک کے ذ ریعے سری نگر ہائی وے سے منسلک کردیا جا ئے گا۔ انڈر پاس کی تعمیر پر 40کروڑ روپے لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی تخمینہ ابھی لگانا با قی ہے،انڈر پاس کو دو ماہ کے اندر تعمیر کیا جا ئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریہ کانگو میں کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • کانگو میں جاری کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک
  • ڈی آئی خان : گرلز ہائی سکول کا سٹاف اغواء ، پولیس کا بازیابی کیلئے آپریشن شروع
  • راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری جانے اور آنیوالوں کیلئے اچھی خبر
  • شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
  • ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم
  • پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست خارج
  • اترپردیش کے میرٹھ میں 168 سال پرانی تاریخی مسجد راتوں رات منہدم کی دی گئی