پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سٹی42: پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لعنت پر صرف مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کے انسداد کیلئے تعاون کرنے کے لئے اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور روس کے سفیر البرٹ پی خوریو کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔ البرٹ پی غوریو نے ں نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی ناور روسی ایمبیسیڈر نے انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات میں باہمی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق رائے پیدا ہوا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور اس لعنت پر کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔
روسی ایمبیسیڈر البرٹ پی غوریو نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات کے تربیتی پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ
پاک روس مال بردار ٹرین اگلے ماہ شروع ہو گی
اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی پاک روس مال بردار ٹرین سروس سے بھی ہو رہی ہے جس کے 15 مارچ 2025 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایران، ترکمانستان، قازقستان اور روس کے ساتھ پاکستان کی علاقائی تجارت کو فروغ دینا ہے۔
تمام کاروباری برادری سے بالعموم اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) سے بالخصوص اس ٹرین کے آئندہ رن کے لیے کوٹینرائزڈ کارگو کے وعدے مانگے گئے ہیں۔
جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل ترک صدر اردوان کی جماعت میں شامل
یہ مال بردار ٹرین سروس قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کام کرے گی، جو 22 ٹن (TEU) اور 44 ٹن (FEU) کے کنٹینرز کی گنجائش کے آپشنز پیش کرے گی۔
پاکستان میں تفتان اسٹیشن اس بین الاقوامی راہداری کے ساتھ ساتھ سامان کی منتقلی کے لیے اہم داخلی مقام کے طور پر کام کرے گا۔
اس سروس کے ذریعے روس تیل، قدرتی گیس، سٹیل اور صنعتی اشیا براہ راست پاکستان کو برآمد کر سکے گا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -منگل 25 فروری, 2025
اس کے بدلے میں پاکستانی برآمد کنندگان کو چاول، گندم اور کپاس سمیت ٹیکسٹائل، غذائی مصنوعات اور زرعی اشیا کے لیے ایران، ترکمانستان، قازقستان اور روسی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہو گی۔
پاکستان اور روس نے 27ویں سینٹ کے دوران ریلوے کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) جون 2024 میں۔
اس معاہدے نے اس مہتواکانکشی منصوبے کی بنیاد رکھی، جس میں جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا اور روس سے ملانے کے لیے زیادہ موثر اور کفایت شعاری کا تجارتی راستہ قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور روس اور روس کے کے درمیان محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور آذربائیجان کا تیل و گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، کئی معاہدے
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل و گیس، تجارت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تیل و گیس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں جب کہ آج جن منصوبوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، انہیں ایک ماہ میں حتمی صورت دیں گے۔ انہوں نے حالیہ معاہدوں کو دونوں ملکوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبے دونوں جانب کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ دونوں ملکوں میں طے پانے والے معاہدوں کو ایک مہینے میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدارتی محل میں شاندار استقبال؛ گارڈ آف آنر
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان میں صدارتی محل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو صدارتی محل میں خوش آمدید کہا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم دو طرفہ مذاکرات ہوئے، جن میں تجارت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی آمد کے موقوع پر دارالحکومت باکو میں صدارتی محل کے باہر گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی وفد موسم کی خرابی کے باوجود تقریب میں موجود رہے، جہاں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے علاوہ دیگر وزرا بھی شامل ہیں۔ اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔
Tagsپاکستان