کراچی:

سابق پاکستانی ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ جیسن گلیسپی دو کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی اور صفیان مقیم کی شمولیت سے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا فائدہ ہو سکتا تھا۔ وہ عرفان نیازی کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابل یقین فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان کے سب سے زیادہ خطرناک اور بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، ان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہ ہونا ناقابل یقین ہے۔  

جیسن گلیسپی نے نوجوان اسپنر صفیان مقیم کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان کرکٹ کا ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صفیان مقیم ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، اگر انہیں مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ پاکستان کرکٹ کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر انٹرنیشنل کیریئر میں ہی سفیان مقیم نے اپنی صلاحیتوں اور مزاج کا لوہا منوایا ہے۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نظر انداز کر کے صرف ایک اسپنر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں جانے کی جو غلطی کی وہ واضح تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور گروپ اسٹیج میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

گرین شرٹس کو اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟

زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار

پشاور زلمی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • امریکہ، 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرینگے
  • چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
  • امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام مکمل کریگا، پاکستانی طلبہ بھی شامل
  • ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے: جسٹس حسن اظہر رضوی
  • اسدعمر نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کو سنگین غلطی قرار دے دیا
  • پی ایس ایل؛ پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا
  • بلوچستان کے حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، گورنر نے بتادیا
  • بانی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست