راکھی ساونت اور دودی خان نے اپنے تعلقات کو کیا نام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راکھی ساونت مشہور بالی ووڈ حسینہ ہیں، انہیں معروف بھارتی رقاصہ فرح خان نے دریافت کیا تھا۔ ان کی اہم فلموں میں، میں ہوں نہ، پردیسیا اور دیگر شامل ہیں۔ راکھی اپنی بے باک شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کے بارے میں اپنے بیانات سے توجہ حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان کی بہو بننے کی اپنی خواہش بھی ظاہر کی۔ ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں دودی خان نے انہیں پروپوز کیا۔
مزید پڑھیں: ’مجھے جھیلنا آسان نہیں‘، راکھی ساونت کا مفتی قوی کو پیغام
حال ہی میں، راکھی ساونت اور دودی خان نے اپنے تعلقات کی حقیقت بتائی۔ دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی پہنائی اور کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے۔ وعدہ بھی کیا کہ وہ راکھی کے لیے ایک اچھا رشتہ تلاش کریں گے۔ ویڈیو میں ان کا شاندار رشتہ اور ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی دیکھ کر مداحوں کے دل باغ باغ ہیں۔
مزید پڑھیں: راکھی ساونت سے شادی کب ہورہی ہے؟ مفتی قوی نے تاریخ بتادی
مداح ان کے رشتہ کو پسند کر رہے ہیں، لیکن وہ حقیقت پسندانہ تجاویز اور مشورے بھی دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دودی خان کو ایسے ہنر دکھانے سے پہلے اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ایک اور نے کہا کہ ایسی افواہوں کے بعد دودی کی شہرت نیچے جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں: دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار کیوں کردیا؟
راکھی ساونت کی ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم میرے شوہر سے شادی کر لو کیونکہ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہر لڑکے کو لڑکی مل رہی ہے، لیکن ہم قرض دہندگان سے نمٹ رہے ہیں۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگوٹھی دودی خان راکھی ساونت رنگ شادی فرح خان مفتی قوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگوٹھی راکھی ساونت مفتی قوی راکھی ساونت
پڑھیں:
ملکہ کمیلا نے بادشاہ چارلس کے ساتھ 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔
ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔
ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال... کون یقین کرے گا کہ بیس سال ہو چکے ہیں؟
یاد رہے کہ بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی شادی 9 اپریل 2005 کو ونڈسر گلڈہال میں ایک سادہ سی تقریب میں ہوئی تھی۔
تاہم یہ رشتہ تنازعات کا شکار بھی رہا لیکن اب یہ رشتہ ایک مقبول اور قابل قبول شاہی شراکت میں تبدیل ہو چکا ہے۔
برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کینسر سے نبرد آزما ہیں اور ایسے میں ملکہ کمیلا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور شاہی فرائض میں مزید فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
بادشاہ کی بیماری کے دوران ملکہ کمیلا کی استقامت اور وفاداری، شاہی خاندان کے لیے امید اور استحکام کی علامت بن چکی ہے۔