سکردو، سابق رکن اسمبلی جاوید حسین کا بلتستان کے عوام کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں شیعہ سنی نفاق کو ختم کرنا ہوگا، میں اور کاظم میثم نے کل دیامر جا کر بھی یہی بات کہی کہ ہمارے مولا کا فرمان ہے کہ جہاں بھی یزید کھڑا ہوگا، ہم ہر صورت میں یزید کے مقابلے میں اور مظلوم کیلئے کھڑے ہونگے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رمضان سے قبل گراں فروشوں ،نا جائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے‘جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی کشکول کے اردگرد گھومتی ہے ، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہے، مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کے شاہانہ پروٹوکول اورمراعات پر خرچ کیا جا رہا ہے ،رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،رمضان المبارک سے قبل گراں فروشوں اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں آسودگی میسر ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگراما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر جو کھلواڑ اداروں کے ساتھ کیا جا رہا ہے اس نے حکمرانوں کی اہلیت ، صلاحیت اور قابلیت کا پول کھول کررکھ دیا ہے ۔(جاری ہے)
موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو بند گلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔فارم 47والے پاکستان کودرپیش مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ملک کے اندر سازشی ٹولہ انتشار اور افراتفری کو پروان چڑھا رہا ہے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے اندر سیاسی و معاشی استحکام لائے ۔ حالات سوچوں سے بھی زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ بحرانوں نے ملک و قوم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔ ادارے کرپشن کا شکار اور معیشت جمود کی نذر ہو چکی ہے ۔ پائیدار ترقی و خوشحالی کے لئے جمہوری اقدار ، رویات کی مضبوطی لازم و ملزوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت میں استحکام اور مضبوطی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات، ڈنگ ٹپاو پالیسیوں کا قلع قمع، سیاسی صورتحال میں بہتری،کرپشن کا خاتمہ اور محب وطن قیادت میسر نہیں آ جاتی اس وقت تک پاکستان کا عالمی برادری میں امیج بہتر نہیں ہو سکتا۔ ملکی حالات نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلو ں کی بدولت سنگین تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کے اندر کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکے ۔