مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا۔

سوشل میڈیا کا مزاج بن چکا ہے ہر اچھی یا بری چیز میں تمیز کیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب بات کسی مشہور اداکارہ کی ہو تو اس میں مزید تیزی آجاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہوا جن کا حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جس پر متعدد صارفین نے کہا کہ مسجد الحرام میں نکاح کے بعد ایسی فضول تقریبات کرنا زیب نہیں دیتا۔ 

کبریٰ خان جو اپنی شادی کی ہر تقریب کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کرتی ہیں نے انسٹاگرام پر کسی کا نام لیے بغیر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

جس میں ایک حدیث سے اپنی بات شروع کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اعمالوں کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ نیت دیکھی جاتی ہے، جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔

کبریٰ خان کے اس برمحل جواب نے ناقدین کو خاموش کروا دیا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: مسجد الحرام میں نکاح

پڑھیں:

حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 

لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول  کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید
  • اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی
  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری
  • دنیا امریکا پر آ کر ختم نہیں ہو جاتی، وکٹر گاؤ
  • دفعہ370 کی بحالی تک کوئی بھی الزام یامقدمہ مجھے خاموش نہیں کرا سکتا، آغا روح اللہ