بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں۔
نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب ہے، اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں، انہیں 38 اضلاع میں لے کر جاؤں گا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جہاں تخریب کاروں کےکیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بگٹی قبیلے کے اندر قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 20 سالہ پرانا مسئلہ حل کر کے جا رہے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور عمران خان سے کونسا فیصلہ کروانے میں کامیاب؟
فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا فیصلے پر بانئ پی ٹی آئی کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آمادہ کرنے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔
بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کرانے کے احکامات دیے تھے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو بانئ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا تھا، تاہم علی امین گنڈاپور نے ملاقات کر کے بانئ پی ٹی آئی کو فیصلے پر آمادہ کر دیا۔
سابق وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں کچھ کہوں گا تو بانئ پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان پہنچے گا، میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے بلایا تھا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بانئ پی ٹی آئی نے مجھے پہلی پی ٹی آئی حکومت میں 2 بڑی وزارتیں دی تھیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہنا ہے کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اندرونی معاملے پر میڈیا پر کوئی بات کہنا ضروری نہیں۔