Daily Mumtaz:
2025-02-26@13:25:31 GMT

پنجاب میں رات کو عدالتیں لگانے سے 979 ججز نے انکار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پنجاب میں رات کو عدالتیں لگانے سے 979 ججز نے انکار کردیا

لاہور:پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 768 ججز نے رضا مندی ظاہر کردی تاہم 979 ججز نے رات کو عدالتیں لگانے سے معذرت کرلی۔
ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے چئیرمین قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کو رپورٹس بھجوادیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا ہوگا۔
ڈی جی ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے خاتمے کے لیے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چیف جسٹس پاکستان کی اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں، تمام جوڈیشل افسران جو اضافی شفٹوں میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 1747ججز میں سے 768ججز نے دن رات عدالتیں لگانے پر رضامندی ظاہر کی۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے ججز کی آرا سے متعلق رپورٹس چیئرمین قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کو ارسال کردیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب کی ماتحت عدالتوں ماتحت عدالتوں میں دن رات

پڑھیں:

شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کردئیے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری گل خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ گل خان کا بیٹا مبینہ طورپر26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔ اس سے قبل گل خان کی  22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے۔

عدالت نے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری
  • دن رات عدالتیں لگانے کا معاملہ، ججز کی اکثریت نے مخالفت کر دی
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کی خدمات اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ کو واپس
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس
  • مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
  • یہ میرے لیے حرام ہے، شاہ رُخ خان نے سود لینے سے انکار کردیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ 2 ماہ کیلیے ججز روسٹر جاری
  • گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مقامی کیس رپورٹ، مشیر صحت نے تصدیق کردی