پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہو گا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔