2025-02-21@21:17:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4066
«اور سری لنکا کے»:
(نئی خبر)
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دے دیا۔ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نیریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسی نیریٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رافیل گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے جوہری توانائی کے ذریعے پائیدار اور کم کاربن بجلی کی پیداوار کے فروغ پر زور دیا۔واضح رہے کہ چشمہ پاور پلانٹ 5 نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہوگا۔

محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان، پی ٹی آئی سے بھی کمیٹیاں چھوڑنے کا مطالبہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں، اور میں نہیں جانتا کہ اسے ابھی تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا، لیکن...
ویب ڈیسک: سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔ ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)پاکستان اور ترکیے کا تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کا عزم لیے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو جمعرات کو نور خان ائیربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کئے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر...
ایک قابل فخر اور دلچسپ رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 ء کی فہرست چھاپی ہے۔ اس میں ایشیاء کے5ممالک آئے ہیں۔ لیکن ان ممالک کی لسٹ میں بھارت شامل نہیں ہے۔ اس فہرست نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارت کو اس فہرست سے کیوں باہر رکھا گیا ہے۔دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی اس فہرست کی درجہ بندی میں عموماً پانچ اہم عوامل کو بنیاد بنایا جاتا ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر ہندوستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس...
معروف گلوکار بی پراک کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا نے بھی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اروشی نے رنویر الہ آبادیا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے بھی اَن فالو کردیا ہے اور ان کے پوڈکاسٹ میں شیڈول اپنی شرکت سے منع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روتیلا اپنی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر بڑی کامیابی کے بعد وہ اس شو میں دکھائی دینے والی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla...
حیدر آباد: جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز...
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا تھانہ ڈومیل کی حدود منگل میلہ کے قریب ہوا۔پولیس کے مطابق بنوں میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5 کارروائیاں کی اس دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان کے علاقے کھلاچی میں...

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے داخلے پر پابندی کس نے لگائی؟ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ڈائریکٹر بول پڑے
مشہور بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر وینے سپرو نے بھارتی میڈیا سے فلم ’صنم تیری قسم‘ کی شاندار کامیابی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر عائد پابندی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟ گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کسی مضبوط وجہ کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا۔ جنہوں نے یہ پابندی عائد کی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ اور جب دونوں رہنماؤں نے...
چین-برطانیہ رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے تعلقات کی بہتری کے عمل کا آغاز کیا گیا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان...
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر...
ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، گھروں اور مساجد میں نفلی عبادات اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شب بارات کےموقع پر گھروں اور مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے اور اہل ایمان ذکر اذکار، نوافل کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور اللّٰہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی اور رزق کی فراحی طلب کررہے ہیں۔ عوام بڑی تعداد میں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قبرستانوں کا رُخ کررہے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارتی اورسفارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان...
حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج نے اس حوالے سے کیے گئے ہر پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ غربت، مالیاتی امور، صنعتوں کے زوال ، غریبوں پر ٹیکس کے بوجھ ، حکومتی فضول خرچیوں کو معیشت کی تباہی سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ملک میں افراط زر اور عوام کی قوت خرید، قرضوں کو بحران اور معاشی اصلاحات کو فضول قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے آگے بڑھ کر جامع اصلاحات کی ہیں جن میں توانائی کے شعبے...
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کی کوششوں سے زرعی شعبے خصوصا ً چولستان میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ چولستان کے مقامی افراد کی فلاح و بہبود کے لیےزرعی ترقی لازم ، پانی کی بچت اور بروقت استعمال کے لیے جدید ’’سینٹرل پیوٹ سسٹم‘‘ فعال کیے گئے ہیں۔ جی پی آئی کے تحت کسانوں کی سہولت کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنانےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر جی پی آئی حدیقہ حبیب کا کہنا ہے کہ جی پی آئی خصوصاً چولستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔ چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور کسانوں کی انتھک محنت زیادہ منافع بخش پیداوار میں اہم کردار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں- یہ آئی ایف سی کے کسی بھی وفد کا تقریباً ایک دہائی کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ آئی ایف سی وفد کا یہ دورہ ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک نئے منصوبے ’’ٹرانسفارمیٹیو کنٹری پارٹنرشپ‘‘ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، اس منصوبے کے تحت ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کے نجی شعبے کی مدد کیلئے آئندہ 10؍ برسوں میں آئی ایف سی کے ذریعے 20؍ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔ آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کا وعدہ عالمی بینک...
جنوبی وزیرستان: چیمبر آف کامرس کے صدر اور 2 کسٹم افسران اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈبلیو سی سی آئی) کے صدر اور 2 کسٹم افسران کو اغوا کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال افغانستان کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر کسٹم آفس سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔اغوا کاروں نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام پر لے گئے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فوری تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک ایف آئی...
کراچی(نیوز ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان سہ فریقی سیریز جیت کےلیے پُرعزم ہے۔کیوی ٹیم نے میچ سےقبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم...
اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-Aکا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973کے سیکشن 15اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اورمانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہوں...
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکنصوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماو¿ں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت...
اسلام آباد (آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج (جمعہ کو) گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی ) کے تحت آج 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔دورے میں جی پی آئی کے اسمارٹ ایگری فارم ، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ اس دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا ئے گا...

حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، پی ٹی آئی، جے یو آئی کو لڑانے کی کوشش کی گئی: فضل الرحمن
اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب...
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، سنیئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پیپلز لیبر بیورو کے سنیئر رہنما اور معروف مزدور لیڈر لعل بخش کلہوڑو کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کاا ظہار کیا ہے۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور سندھ کے تمام مظلوم محنت کشوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام عمر محنت کشوں کے مسائل حل کروانے میں صرف کردی مرحوم ڈسٹرکٹ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے بعد ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے یوکرین کے ناٹو اتحاد میں شامل ہونے اور روس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کی واپسی سے دستبردار ہونے کی بات کی، جو واشنگٹن کے نقطہ نظر میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ پیوٹن کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد گفتگو کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ نے اوول آفس...
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ،صدر زبیر طفیل،چیئرمین (سندھ) خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر،سابق سینئرنائب صڈر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر اور دیگررہنمائوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر بھرپور خوش آمدید کہتے ہوئے ترک صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔یو بی جی رہنماؤں نے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، جو دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر استوار ہوگا۔ یہ تاریخی رشتہ محبت، بھائی چارے اور غیر متزلزل اعتماد کی ایک روشن مثال ہے، جہاں دونوں قومیں کامیابی...
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ کا گلبرگ ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کا دورہ۔ شب برات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا درختوں کی چھٹائی لائٹوں کی تنصیب اور درستگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شب برات کے موقع پر رات کو ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی جھاڑیوں...
واشنگٹن: امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور رکن امریکی کانگریس جو ولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف کانگریس میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے ان ذمہ داروں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی جو عمران خان کی سزا میں ملوث ہیں۔ رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے اور قید کرنے والے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے...
شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب اور پریس کانفرنس کررہے ہیں شکارپور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی اور سندھ میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا، حکومت امن قائم اور شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، شکارپور سمیت بالائی سندھ کے اضلاع اغوا انڈسٹری بن گئے ہیں، کچے کے ڈاکو پکے والوں کی سرپرستی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ 16 فروری کو کندن ہوٹل چوک انڈسہائی وے پر ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف عظیم الشان عوامی دھرنا دیا جائے گا۔ وکلا برادری سندھ میں امن کی...
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ محمد علی درانی کس کہنے پر اور کس کے ایجنڈے پر اپوزیشن میں دراڑ ڈلوا رہے ہیں، مائنس مولانا فضل الرحمن کوئی بھی اپوزیشن اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا۔ محمد علی درانی کے نجی ٹی وی کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کالے ناگ کو کچل دیا۔ محمد علی درانی مولانا سے معافی کا مطالبہ کرنے سے پہلے خود ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر معافی مانگیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مولانا فضل الرحمن کی حالیہ ملا قاتوں سے محمد علیدرانی کو کیوں پریشانی ہے؟ محمد علی...
دوحا/غزہ/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا تھا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روزطے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ادارے کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے اب اپنے اخراجات پر قابو پانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ صدر ٹرمپ کو پہلے مرحلے میں تمام ہی وفاقی ایجنسیز کو ختم کردینا چاہیے۔ اگر اخراجات پر قابو پانا ہے تو اس طرح کے انقلابی اقدامات کرنا ہی پڑیں گے۔ صدر ٹرمپ نے سرکاری اداروں اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اخراجات گھٹانے کے حوالے سے ایلون مسک کو ٹاسک سونپ رکھا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے اقدامات سے کچھ نہ ہوگا۔ لازم ہے کہ بڑے اقدامات کیے...
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت آج آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ میں...
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر گزشتہ شب ترکیہ سے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں اُن کا صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایئرفورس کے طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی جبکہ زمین پر قدم رکھتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی۔ مزید پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق ترکیہ کے صدر نے آج مصروف دن گزارا، اس دوران دونوں...
لاہور : پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 پلاٹ دیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ملیں گے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3...
ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کادوروزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو جمعرات کو نور خان ایئربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کیے گئے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کا 2روزہ دورہ کیا۔ دورہ کے دوران...

آجرحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات، خصوصی عبادات کا اہتمام ،رقت آمیز مناظر،امت ،مسلمہ اللہ کے حضور سر بسجود
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات۔ مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام ،اللہ پاک کے حضور امتب مسلمہ گڑ گڑا کر،سر بسجود ہوکر دعائیں مانگ رہی ہے۔ فرزندان اسلام انفرادی اور اجتماعی نوافل کی ادائیگی میں مصروف ۔ فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اللہ کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں کی بخشش طلب کر رہے ہیں۔ لیاقت باغ میں ذکرو اذکار سمیت خصوصی محافل جاری۔ قوم و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ۔ علمائے کرام شب برات کی فضیلت بیان کر رہے ہیں۔ شب برات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اور مسلمان...
پاکستان اور ترکیہ نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے باہمی مفاد میں تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون میں اضافے کے وسیع امکانات پر زور دیتے...
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘Ne Zha...
پاک ترک صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گيا۔ اردوان کا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہوزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی، ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔ ملاقات میں علاقائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور متنوع بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور بینکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ تعلیم، صحت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔ پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہدونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کردیے ۔ ایک آپریشن ڈی آئی خان کی کولاچی میں کیاگیا، جہاں فائرنگ سے خارجی شاہ گل سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں دوسالی اورٹپی میں ہونے والی جھڑپوں میں 5خوارج مارے گئے ۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوگئے ۔ ضلع خیبرکےعلاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خارجی جہنم واصل کردیا ۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ان کارروائیوں میں خوارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی...
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی امریکا میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نریندر مودی کی ملاقات اور متوقع بات چیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے کہ وہ جمعرات کی شب بھارت کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی برآمدات پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے درآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی تو امریکا بھی بھارتی اشیا و خدمات...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
لاہور: وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی...
اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے کہا کہ اگر امریکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے جبری طور پر بے دخل کرتا ہے تو یمن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور خدا کی راہ میں جہاد کرے گا۔ انہوں نے اپنی آج کی تقریر میں علاقائی صورت حال اور غزہ سے فلسطینیوں کی اپنے ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر...
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
کراچی: سندھ اور بلوچستان میں ریڈیو براڈکاسٹنگ کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے میڈیا پروفیشنلز، پالیسی سازوں اور ریڈیو سے منسلک افراد نے جمعرات کو کراچی میں ریڈیو میڈیا کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال، ریڈیو میں ڈیجیٹل تبدیلی، کمیونٹی کی شمولیت اور ابھرتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں طویل مدتی استحکام پر توجہ مرکوز تھی۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی قونصل خانہ کراچی کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے یہ کانفرنس منعقد کی گئی جو عوامی گفتگو اور معلومات تک رسائی میں ریڈیو کے اہم کردار کی آگاہی دینے کا بین الاقوامی دن...
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے آج بڑے کھلے انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی ہے۔وہ پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اجلاس میں دو درجن سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی اور صدر آزاد کشمیر سے مختلف سوالات بھی کیے۔بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ بھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، وہیں ان کے بالی وڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ہیرو ہرشوردھن رانے نے بھی ایک خاص انداز میں انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور اسی خوشی کے موقع پر 7 فروری کو ان کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی۔ حیران کن طور پر فلم نے پہلی بار سے زیادہ بزنس کیا، جو ماورا کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہرشوردھن رانے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ماورا حسین کی شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تو انہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندان مشرق وسطیٰ کو اپنی کاروباری امنگوں کی تکمیل کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ چار فروری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیانات نے کچھ پرانی یادوں کو تازہ کر دیا۔ نہ صرف ٹرمپ بلکہ ان کے داماد جیرڈ کُشنر ماضی میں بھی ایسے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اس خطے کو محض ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے حوالے سے اہم سمجھتے ہیں۔ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کا متنازعہ بیان دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا، ''ہمارے پاس ایک شاندار موقع ہے۔ میں اسے مذاق نہیں بنانا چاہتا، نہ ہی کسی چالاکی سے کام لینا چاہتا ہوں۔ لیکن 'مشرق...

وزیراعظم اورترکیہ کے صدرکے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا جاری بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔ مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے...
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم 'Ne Zha 2' نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔ یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم 'The Battle of Lake Changjin' سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔...
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرینگے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود ہونگی۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل ’’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور قیدیوں کی شیڈول کے مطابق رہائی کا اعلان کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس گروپ نے بتایا کہ اس کے وفد نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر توجہ مرکوز کی گئی،جس میں لوگوں کے لیے مکانات کو محفوظ بنانے اور فوری طور پر خیمے، بھاری سامان، طبی سامان، ایندھن، اور ہر چیز کے جاری رہنے والے معاہدے میں امدادی سامان کی فراہمی شامل ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت روح کے ساتھ ہوئے، جبکہ ثالثی کرنے والے بھائیوں...
موساد کے "قیدیوں و لاپتہ افراد کے محکمے" کے سابق سربراہ نے غزہ کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر کے منصوبے کو غیر حقیقت پسندانہ اور ایک ایسے "ناکام دلال" کی زبان کا پھسلنا قرار دیا ہے کہ جسے فلسطینی عوام و خطے کے حالات کے بارے ذرہ برابر بھی سمجھ بوجھ نہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف سیاستدان اور اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کے سابق افسر رامی ایگر نے غزہ کی پٹی کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "غیر حقیقت پسندانہ" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں موساد کے "قیدیوں و لاپتہ افراد کے محکمے" کے سابق سربراہ رامی ایگر نے...
اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ انٹرچینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے، شے فنگ
بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ امریکی تجارتی خسارے کی ریکارڈ بلند سطح کے برعکس، چین کا غیر ملکی تجارتی پیمانہ ایک نئی بلند...
بیجنگ :کتاب ” قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا مطالعہ ” حال ہی میں ملک بھر میں شائع کی گئی ہے ۔ کتاب کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاریخی رجحان، اہم امور ، کام کے بنیادی پہلوؤں اور اہم ضمانتوں سمیت مختلف حوالوں سے قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ کے بنیادی جوہر، روحانی پہلو، بھرپور معنی اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
غزہ : حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس کے نمائندوں نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے جنگ بندی شرائط سے متعلق بات چیت کی جس دوران فلسطینیوں کےلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پربات چیت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تحت طے کردہ ٹائم...
حماس کا قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کا اعلان، جنگ بندی ڈیل برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز )حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔حماس کا کہنا ہے کہ اس کے نمائندوں نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے جنگ بندی شرائط سے متعلق بات چیت کی جس دوران فلسطینیوں کیلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پربات چیت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنیکی یقین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں میں روایتی کلاس، روایتی استاد اور روایتی امتحانات سمیت بہت کچھ بدلنے جا رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بتایا کہ وہ آج کل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف مضامین کے لیے کسٹمائزڈ چیٹ جی پی ٹی ٹولز تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس سے طالبعلم اپنے کورس کے مطابق استاد کا لیکچر، اس سے متعلقہ سوالات کے جوابات اور اس مضمون کے حوالے سے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کی سفارش کردہ کتابوں کا مواد انگریزی اردو پنجابی...

معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے نیا اقدام ،پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔ پنجاب میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے میں غیرقانونی یا غیر منظور شدہ سروس اسٹیشنوں کی فوری بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہوگیا، اصل وجہ کیا ہے؟ تمام کارواش اسٹیشنوں پر 28 فروری 2025 تک واٹر ری سائیکلنگ سسٹم اور یو چینلز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور کار واش ایریا سیل کردیا جائے گا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پاکستان کے بڑھتے ہوئے قرضے اور جمود کا شکار پیداوری پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں ملکی قرضہ جی ڈی پی کے 80 فیصد سے زیادہ ہونے اور پیداواری سطح ایک دہائی سے زیادہ جمود کے ساتھ ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ ساختی اصلاحات کے بغیر، ملک کم ترقی اور معاشی عدم استحکام کے چکر میں پھنس جانے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نامور میکرو اکانومسٹ اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ سب سے زیادہ پریشان کن مسائل میں سے ایک پاکستان کا قرضہ ہے انہوں نے استدلال کیا کہ...
کولمبو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) بھارت کے معروف کاروباری گروپ ”اڈانی“ نے سری لنکا میں ہوا سے بجلی بنانے کے دو مجوزہ منصوبوں سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اڈانی گروپ نے سری لنکن حکومت کو بذریعہ خط اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا.(جاری ہے) ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے اڈانی گروپ نے بدھ کو سری لنکن حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے...
آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی...
بھارتی کامیڈین کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں نازیبا سوال کے معاملے پر مہاراشٹر سائبر سیل نے یوٹیوبر سمے رائنا کو دوسری بار طلب کرلیا ہے۔ سمے رائنا کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے دوران کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے متنازع سوال پر ہونے والے تنازعے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ سمن جاری ہونے پر سمے رائنا نے بتایا کہ وہ فی الحال امریکا میں ہیں اور 17 مارچ کو واپس لوٹیں گے، جس کے بعد وہ سائبر سیل کو جواب دیں گے۔ اس واقعے کے پس منظر کے مطابق سمے رائنا کے شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کامیڈین رنویر الہ آبادیہ نے حریف سے والدین کے بارے میں انتہائی نازیبا سوال پوچھا تھا۔ یہ سوال سوشل میڈیا...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپس میں رابطے قائم کیے اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس پاکستان...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دورے میں جی پی آئی کے ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح بھی شامل ہے، دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ جی پی آئی کی جانب سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ضرورت مند اور بے گھر افراد کے لیے تین مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 22 اضلاع میں 33 مختلف سکیموں کے تحت 1892 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم حکومتی منصوبے کے مطابق: راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 658 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع میں 4 سکیموں کے تحت 288 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔ بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131 پلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔ ملتان ریجن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ نے جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہ ایم 23 سے امدادی راہداریوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اہلکاروں کی نقل و حرکت اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں اقوام متحدہ کے امن مشن 'مونوسکو' کو صوبہ شمالی و جنوبی کیوو میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے۔ایم 23 سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے مشن کے لیے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو شمالی کیوو کے سب سے بڑے شہر گوما میں انسانی امداد پہنچانے...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...