لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم  دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ  لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی اور قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا،مریم نوازنے اجلاس کے دوران قرض لینے والے افراد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور قرض لینے کے مراحلے سے متعلق دریافت کیا۔

سندھ پولیس کی لیڈی انسپکٹر کو افسوسناک الزام پر معطل کر دیا گیا 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کاروبار فنانس کیلئے مریم نواز کے مطابق کا حکم

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیے کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئیں، انطالیہ کے ڈپٹی گورنر نے استقبال کیا۔

مریم نواز نے انطالیہ میں بین الاقوامی تقریب میں شرکت کی، ترکیے کے صدر نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کریں گی، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کی ہدایت کردی
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کاروباری افراد کیلئے بڑا ریلیف