لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

PDMA کی جانب سے جاری کردہ خط تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر پیشگی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایڈوائزری میں سفارش کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی سے بچایا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا تو گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

صوبائی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
مزیدپڑھیں:واٹس ایپ کا حیران کن پرائیویسی فیچر سامنے آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ہوا کا زیادہ دباؤ اثر انداز ہوگا، پیر سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 13 سے 18 اپریل تک رہے گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:فضائی سفر میں ناقابلِ یقین واقعہ: دورانِ پرواز مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا

متعلقہ مضامین

  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا
  • ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
  • پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی
  • پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
  • گرمیوں میں سردائی کی مانگ میں اضافہ، طبی ماہرین کیا کہتے ہیں؟