لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اپریل 2025)خاموشی بہترین عمل ہے،اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر دلچسپ جواب دیدیا، پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ خاموش بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیچے کیپشن مین لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں اداکارہ بشریٰ انصاری جگجیت سنگھ کا گانا” خاموشی خود اپنا صدا ہوا “سن رہی ہیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر صارفین نے اس کو خواب سراہا ہے۔

اکثر صارفین نے ان کے اس دلچسپ ردعمل پر ان کی تعریف کی ہے جبکہ کئی صارفین نے اس ویڈیو پر ایموجیز بھیج کرپسندیدگی کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ مجھے یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کانٹینٹ دیکھتے ہیں۔ میں تو ان کی ویڈیوزکبھی نہ دیکھوں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے یہ بیان دینے پر وہ سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں تھیں۔

بعدازاں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون لوگ ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میںکسی بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا۔ مجھے بس یہ معلوم ہے کہ یہ اداکارہ تھیں۔ ڈکی بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ڈیڈ لوگ ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔ یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے تھے۔ٹی وی ڈراموں میںان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی تھی۔ ان لوگوں کو کردار حاصل کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے۔یوٹیوبرڈکی بھائی نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساس کمتری کا شکارہوتی تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اداکارہ بشری ڈکی بھائی تھا کہ

پڑھیں:

چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، سبینا فاروق

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، لڑکوں نے مختلف پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ سبینا فاروق نے کہا کہ چوڑیاں اتارتے وقت ایک چوڑی لگ گئی اور تھوڑا سا خون نکلا تو اسٹوری شیئر کی جس پر آدھے پاکستان کی جان نکل گئئی اور لڑکیوں نے پیغامات بھیجنا شروع کردیے کہ پٹی کردیں، اسپتال لے جانے کے لیے گھر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور میسجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کرپارہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ایسے پیغامات نہ بھیجیں اور کوئی پیشکش بھی نہ کریں کیونکہ وہ کسی کے ایسے پیغام سے متاثر نہیں ہوں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)


سبینا فاروق نے معصومانہ انداز میں کہا کہ وہ ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) دیکھتی اور پڑھتی ہیں، انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ لڑکے ان کے بارے میں کیا سوچتے اور کیا کہتے ہیں۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی

متعلقہ مضامین

  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
  • اگر ویرات کوہلی کی داڑھی نہ ہو تو وہ کیسے نظر آئیں گے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • “ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
  • چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، سبینا فاروق
  • بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو لیک ہوگئی
  • اداکارہ گوہر خان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
  • اجے دیوگن کی نئی فلم کیلئے تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
  • وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے برجستہ اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب