لاہور:

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کی نجکاری پالیسی کی خلاف ہے اگر ایسا کیا گیا تو پیپلز پارٹی قومی اور صوبائی اسمبلی میں حکومت کے سامنے کھڑی ہو گی۔

لاہور چیئرنگ کراس پر محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے اسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا سمجھ نہیں آرہی حکومت کر کیا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نہ ہیلتھ کا نظام نہ ایجوکیشن کا نظام چل رہا ہے، آج کسان پریشان ہے گندم کا ریٹ نہیں دے رہے۔

چوہدری منظور نے واضح کیا کہ ہم حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف ہےملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بجائے ان کو نوکریوں سے نکال رہے ہے، اب پندرہ بیس سال نوکری کرنے کے بعد ملازمین کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائی اور قومی اسمبلی میں نجکاری کے معاملے پر حکومت کے سامنے کھڑی ہوگی۔ ہم حکومت کے ساتھ ایشو ٹو ایشو چل رہے ہیں، اتحاد ہوا تو ن لیگ سے تحریری معاہدہ ہوا تھا ہم نہ کوئی خیرات مانگ رہے اگر ن لیگ کو پیپلز پارٹی پسند نہیں تو اتحاد نہ کرتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی حکومت کے نے کہا

پڑھیں:

بلوچستان کے وزرا کی اختر مینگل کے بیانات کی مذمت، دہشتگردوں کی ’’بی‘‘ ٹیم قرار دیدیا

کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی، انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کے بیانات کی مذمت کردی۔ رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کا کہنا ہے اختر مینگل کی پیپلزپارٹی پر تنقید کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے اختر مینگل کو دہشتگردوں کی ”بی ٹیم“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں موجود دیگر خواتین کے لیے آواز نہیں اٹھاتے، صرف مخصوص ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی، انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اختر مینگل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء اور جمہوریت کے استحکام کے لیے شہدا کی قربانی دی جبکہ اختر مینگل صرف بزدلانہ سیاست کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیانیہ کینالز کا
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، رہنماؤں سے ملاقات
  • جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید
  • عرفان صدیقی نے بغض پیپلز پارٹی میں جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے، شرجیل میمن
  • بلوچستان کے وزرا کی اختر مینگل کے بیانات کی مذمت، دہشتگردوں کی ’’بی‘‘ ٹیم قرار دیدیا
  • نہریں نکالنے کے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی
  • دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دینگے: شازیہ مری
  • تاج حیدر کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں کر دی گئی