چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بیجنگ :ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین اورچین کے نائب صدر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ بدھ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں نئے دور سے لیکر اب تک اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ چین کے تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں اور تجربے کا جائزہ لیتے ہوئے چین کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر مرکوز کرنے اور ہمسایہ ممالک سے متعلق کاموں کا نیا منظر نامہ تخلیق کرنے پر زور دیا ۔ کانفرنس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وقت چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات چین کے آس پاس علاقوں کی صورتحال بلکہ عالمی صورتحال دونوں میں گہری تبدیلیوں کے درمیان مربوط اور ایک اہم مرحلے میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔ ہمیں امن، تعاون، کھلے پن اور جامعیت کی ایشیائی اقدار پر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر لیتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کے ایشیائی سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، علاقائی ممالک کو ان کی اپنے ترقیاتی راستےپر گامزن ہونے کی حمایت کرنے اور تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے کہ ترقی اور انضمام کو گہرا کرتے ہوئے اعلی معیار کے روابط کے نظام کو قائم کیا جائے اور صنعتی اور سپلائی چینز میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ مشترکہ طور پر علاقائی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کرنے کے ذریعے مختلف خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے اور تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے افرادی میل جول کو آسان بنایا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کانفرنس میں چین کے
پڑھیں:
کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کےلیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت بھی انھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
ویڈیو کال پر گفتگو میں سنجے دت نے بھی رجب کی پسندیدہ شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ویڈیو کال ختم ہونے کے بعد رجب بٹ مداحوں کو اپنی آستین اوپر کرکے دکھاتے ہیں کہ سپر اسٹار سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔
انھونے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے سے بات کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو ان کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کررہے ہیں۔
رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ان قیاس آرائیوں میں بھی مصروف ہیں کہ یہ ویڈیو کال رجب اور سنجے دت میں دوستی کی ابتدا یا پھر کسی مشترکہ پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس راز سے بھی جلد پردہ اٹھ جائے گا۔