عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا ہاوس پہنچی تھی جہاں بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے بتایا جبکہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ سخت جملوں کے تبادلوں پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے موقف دینے سے گریز کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بیرسٹر گوہر اور اور سلمان اکرم

پڑھیں:

یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے آج برسلز میں اپنے ہم منصب ایرانی سفیر سید محمد علی روباتجازی سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں سفراء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جبکہ دونوں سفیروں کے درمیان دیگر علاقائی اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کی ملاقات
  • حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
  • حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
  • کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
  • یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
  • کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
  • PTI ٹاپ لیڈرشپ آمنے سامنے،کارکن تذبذب کاشکار