سیگورا نے ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔
ریاست کے گورنر گلین ینگ کین Glenn Youngkin نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔
انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔
گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔
سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔
رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
وہ پاکستانی کمیونٹی کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ریاست میں دِکھنے والا پراسرار جانور کیا ہے؟
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک عجیب پراسرار مخلوق دیکھی گئی ہے جس کے بارے میں متعدد لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
کولوراڈو میں وائلڈ لائف کے حکام نے کہا کہ ایک رہائشی کے گھر کے باہر کیمرے میں پکڑی گئی ایک پراسرار مخلوق ایک مخصوص قسم کا جانور اوپوسم ہو سکتا ہے، لیکن انہیں یقین نہیں ہے۔
جینی نامی رہائشی خاتون نے اس جانور کی ویڈیو بنائی جس کو وہ اپنے موہاک روڈ کے گھر کے باہر بار بار دیکھتی رہیں۔
جینی نے کہا کہ جب اس نے جمعہ اور پیر کو اسے دیکھا تو ایسا لگا جیسے جانور نے اس پر قہقہہ مارا ۔
فوٹیج کو دیکھنے والے مقامی باشندوں نے نظریہ پیش کیا کہ یہ وولورین، بیجر، اوپوسم یا یہاں تک کہ افسانوی جانور چوپاکابرا بھی ہوسکتا ہے۔
کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کے حکام پراسرار مخلوق کی شناخت کرنے کی کوشش میں فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔