Daily Ausaf:
2025-04-13@00:40:32 GMT

پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں چاروں طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، 21 سال کے بعد بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 26 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے بورڈ نے آج مالی سال 2024 کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9 ارب 30 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور (ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد) 26 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔

وزیردفاع نے پی آئی اے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پاکستان کے لوگ شاید ’ایک بار قوم کا فخر‘ پر امید کھو چکے تھے، لیکن حکومت کے سخت اقدامات کے ساتھ، بیلنس شیٹ کی تنظیم نو کے ساتھ لاگت اور افرادی قوت کی معقولیت، راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط پر مشتمل جامع اصلاحات کو نافذ کرتے ہوئے، پی آئی اے نجکاری کے عمل کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سالہا سال سے قومی ایئرلائن خسارے کا شکار ملکی اداروں میں شامل چلی آرہی ہے، وزارت خزانہ کی مالی سال 24-2023 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس سال پی آئی اے کو 73 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

مسلسل خسارے میں جانے کی وجہ سے حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں کررہی تھی، نجکاری کی پہلی کوشش گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب واحد بولی دہندگان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی، جو نجکاری کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم 85 ارب روپے کی توقعات سے بہت کم تھی۔

گذشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے تمام اقدامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کرلے گی۔

پشاور: میٹرک امتحانات میں طالبعلم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے روپے کا کے بعد

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لاہورمیں5سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیا اشتہار دینے کا اعلان
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟
  • عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30کروڑ ڈالر فراہم کریگا
  • تہران ہمیشہ بیروت کیساتھ ہے، ایرانی سفیر
  • گیس کمپنیوں نےجولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی
  • پی آئی اے 21 سال بعد منافع بخش ادارہ کیسے بنا؟