ریاست مخالف پروپیگنڈا، 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر 20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان رہنماؤں میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ہیں۔
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز بھیجے، تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسز کی تعمیل کروائی گئی، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز،علیمہ خان سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے مگر دیگر پیش نہ ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات کے لیے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پیکا ایکٹ 2016ء کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنماو ں جے ا ئی ٹی
پڑھیں:
بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک ہو گئے ۔(جاری ہے)
شنہوا کے مطابق بہار حکومت کے نگرانی اور تشخیص کے ماہر امیش کمار سنگھ نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے گزشتہ دو دن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔