لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے، 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسایا جس ہمیں بھگتنا پڑا کیونکہ اسلحہ عام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کو پاکستانی  کے لیے دہشت گردی نہ ہونے دے، پاکستان کا افغانستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم نے جتنی قیمت ادا کی ڈرگ سے ہمارا معاشرہ خراب ہوگیا، افغانستان سے کچھ دیر سے ٹھنڈی ہوا نہیں بلکہ گرم ہوا آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے پاکستانی واپس لانے پر صوبہ سندھ کے بھی تحفظات ہیں، آج اڑان پاکستان اقبال کی خودی کے لیے ہے، پاکستان کی فوج ہماری قومی سلامتی کا ادارہ ہے کوئی شہری قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں چند ججوں اور جرنیلوں نے منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا، آج ہماری اسٹبلشمنٹ نے کہا اب ہم سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہیں ہے، موجودہ اسٹبلشمنٹ بھی سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہونا چاہتی ہے، اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زیادہ ضرورت سیاسی استحکام کی ہے۔

تمام صوبوں میں اقبال اکیڈمی بنائی جائے گی

میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کے دورے پر آیا ہوں علامہ اقبال پاکستان کے فکر بانی ہیں بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ طلاطم سے گزری ہے، ملک میں انتہا پسندی ہے کہیں لسانیت ہے اور اس کی بڑی وجہ علامہ کی فکر سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی ڈھانچہ مضبوط ہونا چاہیے، پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا تھا تمام صوبوں میں اقبال اکیڈمی بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم سے کہا گیا ہے کہ ہمارے نصاب میں دوبارہ سے شامل کیا جائے، ہم نے کافی حد تک اقبال کو نصاب سے نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جدت کا دور ہے، اقبال محنت کا سبق دیتا ہے، اقبال چھٹی کے خلاف تھا جو آزاد قومیں ہیں وہ محنت کرتی ہیں، اقبال ڈے پر چھٹی کے بجائے اس پر مذاکرے ہونے چاہئیں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ اقبال نے ہمارے لیے بہترین پیغام چھوڑا ہے، ہم تسخیر کائنات کے بجاے تسخیر مساجد میں لگے ہوئے ہیں، اقبال پاکستان کے سافٹ پاور ہیں، 40 سے زائد زبانوں میں اقبال کے تراجم ہو چکے ہیں۔

اتفاق رائے کے بغیر بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوسکتا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی حساس معاملہ ہے، ان کی واپسی پر سندھ کو بھی تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام وفاقی اکائیوں کا اتفاق نہیں ہو جاتا، بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے بنگلہ دیش کی واپسی ملک میں نہیں ہو ادا کی

پڑھیں:

ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:

ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد آج پاور ڈویژن نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء  کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہو گی، تاہم اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی ہے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • بیٹی حریم سہیل کی محبت کس طرح پروان چڑھی، بینا چوہدری نے بتا دیا
  • وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے: احسن اقبال
  • ہم تسخیر کائنات کی بجاے تسخیر مساجد میں لگے ہوئے ہیں، احسن اقبال
  • روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی؛ احسن اقبال
  • افغانستان سے اب ٹھنڈی ہوا نہیں بلکہ گرم ہوا آرہی ہے، احسن اقبال