ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کادوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں طبی آلات کے قواعد کی خلاف ورزی سے منظوریوں میں تاخیر کا انکشاف ہوا، کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگی ادویات فروخت کر رہی ہیں۔
وفاقی حکومت پر دوا سازی کی صنعت پرمؤثرنگرانی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، خط کے متن کے مطابق گزشتہ ڈھائی سالوں میں وفاقی انسپکٹرز برائے ادویات کی نئی تقرری عمل میں نہ آ سکی، ملک بھرمیں صرف دو وفاقی انسپکٹرز فعال ہیں، دوا سازی کا شعبہ غیر نگرانی کا شکار ہے۔
خط کے متن کے مطابق 700 سے زائد دوا ساز لائسنس ہولڈرز بغیر مناسب نگرانی کے کام کر رہے ہیں، غیر منظم اور مضر طبی مصنوعات کے مارکیٹ میں داخل ہونے کا خدشہ ہے، 2012 کے ڈریپ ایکٹ کے باوجود مستقل ڈائریکٹر کی عدم تقرری پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔
خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان نے وزیراعظم سےتحقیقات کا مطالبہ کر دیا اور ضروری وفاقی انسپکٹرز کی تقرری اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد پر زوردیا گیا اور نظام صحت کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دوا سازی
پڑھیں:
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے شرکا نے اسے پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی، معدنی شعبے کے فروغ کے لیے جمع ہوئے سرمایہ کاروں اور ماہرین نے اس کامیاب فورم کو تحسین کی نظر سے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں
سعودی جیولوجیکل سروے کے سربراہ عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
کامران راجہ کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا، ایسے ایونٹس سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھاتے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں: منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار
چئیرمین مائنز اینڈ منرلز کمیٹی راجہ نوید اختر کا کہنا تھا کہ حکومت کا معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی صورت میں کیا جانے والا یہ عملی اقدام خوش آئند ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے معدنی شعبے کی خوشحالی و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل راجہ نوید اختر سرمایہ کاری کامران راجہ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی معدنی شعبے منرلز انویسٹمنٹ فورم