2025-03-16@22:44:03 GMT
تلاش کی گنتی: 2223

«اعلی عسکری قیادت»:

(نئی خبر)
    بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔           View...
    ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی 2026 کی صدارت پاکستان کو مل گئی، اردن کے وزیر ڈیجیٹل معیشت و کاروبار سامی سمیراط نے پاکستان کی صدارت کا اعلان کیا۔ پاکستان کی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی سی او کی چوتھی جنرل اسمبلی میں شرکت کی۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کو ڈی سی او ایگزیکٹو کمیٹی میں نشست مل گئی۔ پاکستان کی موثر نمائندگی کے ساتھ ڈی سی او جنرل اسمبلی میں بھر پور شرکت کی گئی۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے  ڈی سی او جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔  وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان عالمی قیادت کےلیے تیار ہے، ڈیجیٹل...
    نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI...
    مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ انتہاپسندی اور بدتہذیبی کا کلچر کس نے متعارف کروایا؟ آج جس چیز کی سزا وہ بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت وجوہات ہیں، میری کارکردگی پر وہ بات نہیں کرسکتے۔ الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی پروجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف سے نہیں مانگا، میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنا ذاتی کام نہیں کرتی، اپنی کرسی کو آج تک اپنے کاروبار کیلئے استعمال نہیں کیا۔ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہوکر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے،...
    کراچی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321 رنز کاہدف دیدیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنزبنائے ۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 73 رنز پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور  نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے، مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،  اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں، ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور جدید ٹیکنالوجی کے سرخیل، ایلون مسک، اپنے حیران کن اور غیر متوقع بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ویمپائر حقیقت میں موجود ہیں‘ اور ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی حکومت سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہوں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک سرکاری ڈیٹا شیٹ شیئر کی، جس میں حیران کن اعداد و شمار موجود تھے۔ ان کے مطابق، امریکی حکومت لاکھوں ایسے افراد کو سوشل سیکیورٹی کے تحت فنڈز دے رہی ہے، جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔...
    کامیڈی موسیقی اور گائیکی سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔ چاہت فتح علی خان نے اس باربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ گا کرسوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کی کوشش کی ہے۔چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کویو ٹیوب کی بجائے انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا گیا ہے۔چاہت کا یہ گانا دیکھتے...
    پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا ہے۔ ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ لیکن کیا مقامی لوگوں کو بتانا بھول گئے ہیں کہ یہاں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز ہو رہے ہیں؟ تماشائی کہاں ہیں؟ Great to see the champions trophy being played in Pakistan .. First major event since 1996 .. Have...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔  ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا، انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی...
    نئی دہلی: فرید آباد کے علاقے اجے نگر پارٹ 2 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 14 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق، لڑکے کو باپ نے چوری کے شبہ میں ڈانٹا تھا، جس پر وہ طیش میں آ گیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ مکان مالک ریاض الدین نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ اچانک محمد علیم کی چیخوں سے جاگے۔ ریاض الدین کا کہنا تھا "جب میں چھت کی طرف جانے لگا، تو دروازہ بند تھا۔ میں نے ایک پڑوسی کی مدد سے دروازہ کھلوایا، تو دیکھا کہ کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی اور علیم...
    بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔ اس مرتبہ چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کا گنگنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔         View this post on Instagram            ...
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟" ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر ثبت کر دی ہے، جبکہ ایک جماعت اور اس کے رہنما مسلسل مریم نواز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی مریم نواز کے خلاف اخلاق سے گری گفتگو کرتا تھا، اور اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ...
    وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر سات مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے یہوئے کہا کہ...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔  پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے ختم ہونے کے بعد واپس امریکہ روانگی کیلئے ممبئی پہنچیں ہیں جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
      وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں...
    کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر خسارے کا شکار ہوگیا، جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں 420 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ جون 2024 کے بعد بلند ترین خسارہ ہے۔  یہ بیرونی کھاتے پر امپورٹس اور غیر ملکی ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ دسمبر 2024 میں 474 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم بلند ترسیلات زر کی مدد سے رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 682 ملین ڈالر سرپلس رہا ہے، جو کہ ایک نمایاں کارکردگی ہے۔  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1,801 ملین ڈالر خسارے کا شکار رہا تھا،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے وژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں 7 مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بارکھان واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بارکھان...
    پاکستان دنیائے کرکٹ کی ایک اہم قوت ہے لیکن جب بات عالمی ایونٹس کی آتی ہے تو اس نے بس گنتی کے 3 ہی ٹاپ آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتے ہیں ، ان میں سے ایک چیمپئنز ٹرافی ہے، جب 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔  یہ ٹورنامنٹ اس وقت کی ٹاپ 8 رینکڈ ٹیموں کے درمیان یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا، پاکستان نے اوول میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ کسی بھی آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں حاصل ہونے والی سب...
    آئی آر جی سی کی ایئرفورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن صادق ون میں ہم نے تقریباً 160 ڈرونز لانچ کیے، جسے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون آپریشن سمجھا جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کو یقینی طور پر انجام دیا جائے گا۔ جس طرح آپریشن وعدہ صادق ون اور ٹو انجام دیا گیا اسی طرح وعدہ صادق 3 آپریشن ضرور انجام دیا جائے گا، ہم اپنے پاس موجود اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے...
    سٹی42:   متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس میں پاکستان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسلحہ بلیز 25 متعارف کرادیا۔ 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس میں پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک شریک ہیں۔ نمائش آئیڈیکس میں پاکستان پویلین میں دفاعی صنعت “ میڈ ان پاکستان “ کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان نے آئیڈیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسلحہ بلیز 25 متعارف کرادیا۔ بلیز 25 آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کا حامل جدید ہتھیار ہے، یہ  ٹینک اور اے پی سی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے Waseem Azmet
    سٹی42:  تعلیمی اداروں کے قریب غیرمعیاری کھانوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔  پشاور کی انتظامیہ نے غیر معیاری خوراک کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے غیرمعیاری چپس اور دیگر خوراک کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا ہے۔  انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق سکولز کے گرد 150 میٹر کی حدود کے اندر غیر معیاری خوراک کی فروخت ممنوع ہوگی جبکہ غیر معیاری خوراک بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آن لائن لٹیرے نے متمول خاتون کو محبت کے جال میں پھانس کر  12 ملین سے مھروم کر دیا   احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ Waseem Azmet
    اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیاجائے گا،میں واپس پی ٹی آئی میں نہیں جاناچاہتا،علیمہ خان کی چیٹ خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکابتارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ عیدکے بعددھرناہوگا نہ گرینڈ الائنس، کہانی یونہی چلتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو کوئی ضرورت نہیں اورنہ ہی انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے گھرپارٹی فنڈز میں خوردبرد کرکے چلتے ہیں ،پی ٹی آئی کاپارٹی گراف گرگیا،یہ سب سمجھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہرچلے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کرپشن میں باقی صوبوں سے آگے ہے ،پی ٹی...
    چین کے ایک سیاحتی گاؤں جو برفیلے مناظر کے لیے جانا جاتا ہے ، نے غیر متوقع گرم موسم کے دوران جعلی برفباری دکھانے پر سیاحوں سے معذرت کرلی ہے۔ چینی صوبے سیچوان کے گاؤں چینگدو میں نئے قمری سال کی تعطیل کے دوران موسم غیر معمولی طور پر گرم رہا، یعنی برفباری نہیں ہوئی، دوسری طرف سیاحوں کو امید تھی کہ وہ جنوری میں اس سیاحتی شہر میں برفباری سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیاہمالیائی گلیشیئرز 2100ء تک 75فیصد پگھل جائیں گے؟ برفباری نہ ہونے پر چینگدو کی انتظامیہ نے کاٹن اور صابن کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی برفباری دکھائی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر سیاحوں نے ناراضی کا...
    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر بردار طیارہ رن ے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے میناپولس سے اُڑان بھری تھی اور اس کی منزل ٹورنٹو میں پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ تھی۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران برف پر پھسل گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے پر آگ بجھانے والا اسپرے بھی کیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 80 مسافر موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ رن وے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)برفیلے براعظم قطبِ شمالی و جنوبی کئی جنگلی حیات کے لیے آماجگاہیں بھی ہیں اور سورج کی روشنی کو منعکس کرکے خلا میں واپس بھی لوٹاتی ہیں تاکہ ہمارے سیارے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے لیکن دونوں قطبی کناروں میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ قطب شمالی اور جنوبی پر دنیا کی سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ چونکا دینے والے نقشوں سے پتہ چلتا ہے کہ تاریخی اوسطاً سطح (1981 سے 2010) کے مقابلے میں دونوں قطبوں سے ہزاروں میل برف غائب ہوچکی ہے۔ امریکی نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر (این ایس آئی ڈی سی) کے...
    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے غیر سنجیدگی اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم میں احساس محرومی انتہاء پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، مسنگ چولہا متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری جی بی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سائمن ہیرس کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز  وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کے آئرلینڈ کے کامیاب دورے نے فریقین کی باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چین اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار  رکھنے، یکطرفہ طرز عمل کے خلاف مزاحمت کرنے اور...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ ترمیم پاس کرائی گئی، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ارکان پارلیمان کی تنخواہ میں اضافہ غیر ضروری ہے، بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے...
    ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے،پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے،سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی جس میں بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  محمد نواز شریف کی ارکان اسمبلی سے گفتگو  کر تے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جب  بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ پائیدار سلامتی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ سب ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھیں، خلیج فارس میں سیکیورٹی ایک مربوط تصور ہے اور اس سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے، ورنہ کسی کے لیے کوئی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج فارس میں آٹھویں ایرانی خارجہ پالیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو خطے کی سیاست سے خارج کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہمیشہ سے دنیا کی اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک رہا ہے...
    لاہور بورڈ نے امتحانات میں نقل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس پر اب ایک خاص قسم کا بار کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق اس بار کوڈ کی مدد سے رول نمبر سلپ کو آن لائن کھولا جا سکے گا، جس سے جعلی امیدواروں کا سراغ لگانا ممکن ہوگا۔ خصوصی کیو آر کوڈ کی موجودگی کے باعث کسی بھی جعلی رول نمبر سلپ کا بنانا ناممکن ہو جائے گا۔  اس نئے نظام کے ذریعے امتحانات میں دھاندلی اور جعلی امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ اب تمام رول نمبر سلپس کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
    لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان  پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اسمارٹ سٹی میں سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ بترجی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے۔ سعودی جرمن اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر 250 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔ سعودی جرمن اسپتال نیٹ ورک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، اور یمن میں کامیابی سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم میں بہتری کے لئے نجی شعبے کا خیر مقدم کریں گے۔...
    کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی...
    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    کینیڈا (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں...
    کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے شکارپور میں ڈاکو راج کے خلاف دھرنا دینے کی پاداش میں جماعت اسلامی رہنمائوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے تحفظ مانگنے والوں پر مقدمات قائم کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی امیرکاشف سعید شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی، شکارپور ضلع کے امیر عبدالسمیع شمس بھٹی اور مقامی رہنما صدرالدین مہر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں پر سیاسی عناد کی بنا پر بلاجواز ایف آئی آر درج کی ہے ۔...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
    ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
    اسلام آباد؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔  39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ  سے ہے۔ خیبر پی کے میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز...
    بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔ ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔ چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔ دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8...
    سابق وزیر اعلیٰ کی قائد جمعیت سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
    پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد کے متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سی...
    سابق وزیراعظم عمران خان کی مزاحمتی تحریک ، 2 سال قبل  جس نے طاقت کے مراکز کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا تھا اب آہستہ آہستہ قومی تنازعات کے محاذ سے پسپا ہو کر اپنی تنظیمی پیچیدگیوں میں سمٹتی نظر آتی ہے۔ابتدائی جوش و خروش کے باوجود حالات کی چھوٹی سی کروٹ کے باعث سائفر سے منسلک رجیم چینج سازشی تھیوری کی حرکیات سے نکل کر بوجوہ عمران خان نے اپنی تحریک کا رخ فوجی قیادت کی طرف موڑ کر 9 مئی کے دن عوامی قوت کے بلبوتے خونی انقلاب لانے کی غیر معمولی جرات دیکھائی ، جو  اگرچہ کامیاب نہ ہو سکی لیکن اس پیش دستی  نے پورے ریاستی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ، جس کے مضمرات طویل...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں...
    سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔صوبائی وزیر نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تقریب ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین نے پالیسی سازی، قیادت اور خواتین...
    اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
    قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوز ایجنسی ۔ 17 فروری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اورقرض حاصل کرنے والوں کے لئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے، قرض لیں اور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبار ک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر...
    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا  ۔
    مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علی پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
    لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔ غیر ملکی ریڈیو (این پی آر) کے مطابق لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں چیف ماؤسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی بلی اب برمودا میں نئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ Diplomacy and a purr-fect role have lured me out of retirement. I’ve just started work as feline relations consultant (semi-retired) to the new Governor of Bermuda. I’ve been busy meeting very welcoming Bermudians @TheRoyalGazette @FCDOGovUK pic.twitter.com/v8BM548P2l — Palmerston (@DiploMog) February 4, 2025 لندن کی بلی ’پالمرسٹن‘2016 میں دولت مشترکہ کے دفتر میں بطور چیف ماؤسر تعینات ہوئیں اور سوشل میڈیا...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
      بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔ “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار...
    تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر  معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس...
    کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آسان قرضے کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا ہے، شہریوں کو 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے کیوں کہ جب مہنگائی کم ہوتی ہے تو لوگوں کی جیبوں پر بوجھ کم ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش مریم نواز نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی 38 فیصد سے اوپر تھی اس وقت 4 فیصد ہے،...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان تحقیقات کریں کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں  اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان کیوں شہید ہورہے ہیں؟؟ قوم کو اس کا جواب دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ایشو پر عوام سے بات کرنا چاہیں گے، ایک سال پورا ہونے کو آیا، پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا، نیشنل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں آئی تھیں، پنجاب میں بھی اکثریت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    چیف سیکرِیٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ—فائل فوٹو  چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔  پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے جامع منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمیلوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کےپی نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
    “تعلیم کے بارے میں چینی صدر کے اہم بیانات”کی فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی زبانوں میں اشاعت  WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔”تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    —فائل فوٹو ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔  واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کے لیے سیاحت ناگزیر ہے۔ وادیٔ نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاریوادی نیلم آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری،برفانی طوفان سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے،شدید سردی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے،ادھر کینیڈا میں شدید برفباری سے 150 زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
    ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
    ایف آئی اے کرائم سرکل کوہاٹ کی ٹیم کی جانب سے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں متعدد چھاپے مار کارروائی میں 2 اہم انسانی اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جو 4 شہریوں کے قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ امجد علی، ایس ایچ او ریاض نیازی، ایس آئی واحد انور اور اے ایس آئی احتشام خان پر مشتمل ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے پاک افغان بارڈر کے قریب تحصیل سالارزئی میں چھاپے مار کر 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ہونیوالے ملزم حبیب الرحمان نے حالیہ...
    مختلف شہروں میں ہم نے سولر لائٹس لگائیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پرچپ نہیں بیٹھے گی،وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں سندھ حکومت کے ترجمان اورمیئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے،وزیر اعظم سے گزارش ہے اپنا نظام درست کریں، سندھ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، عوام پوچھتی ہے ،سندھ کا موٹر وے سندھ حکومت کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے،،دعا ہے چاچا بھتیجی کی...
    لاہور: امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے.  وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا’’ امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ’’ڈیپورٹ سینٹر‘‘ بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے.  انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔  بھارت میں کئی عکسری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی...
    نوآبادیاتی معاشروں میں ’’سیاسی آزادی‘‘ پر قدغن کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ نہ صرف معمول کا ہی حصہ سمجھی جاتی ہے بلکہ اپنا تاریخی تسلسل بھی رکھتی ہے، کیوںکہ ایسے معاشروں کی کُل تاریخ سیاسی آزادی پر قدغن اور پابندیوں کا ہی شاخسانہ ہے۔ پاکستان بھی جو برطانوی استعمار سے آزاد ہوکر (کچھ لوگوں کی رائے البتہ مختلف ہے) دنیا کے نقشے پر ابھرا، ایسے ہی المیے کا شکار رہا ہے۔ پہلے انگریزوں کی پابندیاں تھیں اور ’’ہندوستان‘‘ غلام تھا، بعد میں ان کے ہم نواؤں نے ا نہیں کے ’’چلن‘‘ کی پیروی کرتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھا، جو اب تک بدستور جاری ہے۔ پاکستان میں ’’پیکا ایکٹ‘‘ کی حالیہ ترمیم اس دعوے کی صداقت کے لیے کافی...