لاہور بورڈ کا امتحانات میں نقل روکنے کے لیے بار کوڈ کا نیا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور بورڈ نے امتحانات میں نقل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس پر اب ایک خاص قسم کا بار کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔
لاہور بورڈ کے مطابق اس بار کوڈ کی مدد سے رول نمبر سلپ کو آن لائن کھولا جا سکے گا، جس سے جعلی امیدواروں کا سراغ لگانا ممکن ہوگا۔
خصوصی کیو آر کوڈ کی موجودگی کے باعث کسی بھی جعلی رول نمبر سلپ کا بنانا ناممکن ہو جائے گا۔
اس نئے نظام کے ذریعے امتحانات میں دھاندلی اور جعلی امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ اب تمام رول نمبر سلپس کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاہور بورڈ رول نمبر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن: امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔