2025-03-17@22:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2250

«اعلی عسکری قیادت»:

    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ سکیورٹی مسائل کا حل یہی ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت مل بیٹھیں،پاکستان ہے تو نواز،زرداری،مولانا اور بانی پی ٹی آئی ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسے نعرے لگاتی رہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،پی ٹی آئی مذاکرات کی میزپر نہیں بیٹھناچاہتی تو ٹکریں لگاتی رہے، اس جماعت کی تمام ترتوانائیاں ریاست کے خلاف خرچ ہورہی ہیں،پی ٹی آئی کی یہ خام خیالی ہے کہ اس کے بانی کے علاوہ سب صفرجمع صفرہیںلہذاپی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی لائن اور لینتھ ٹھیک کرے پی ٹی آئی اپنی توانائیاں ملک کے...
    فوٹو: فائل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان...
    برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے پاکستانی امریکن بزنس مین ضیا چشتی سے معافی مانگ لی۔ برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس نے فیصلہ سنایاکہ ٹیلی گراف کے ضیا چشتی کے خلاف الزامات جھوٹے تھے۔ اخبار نے تسلیم کیا کہ شائع شدہ الزامات ظالمانہ، جھوٹے، گمراہ کن اور ہتک آمیز تھے۔ اخبار نے معافی میں کہا کہ وہ اپنی اس پوزیشن سے دستبردار ہوگیا ہے کہ الزامات درست اور مفاد عامہ میں تھے۔ ٹیلی گراف نے مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی عدالت سے باہر تصفیہ کرلیا اور ٹیلی گراف غیر مثالی طور پر ضیا چشتی سے معافی مانگے گا، معافی پرنٹ اور آن لائن ایڈیشنز میں شائع کی جائے گی۔ اخبار کا معافی نامہ آن لائن کے علاوہ الزامات پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اسمبلی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا تنخواہوں سے متعلق بات نہیں کی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی تنخواہوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا نہ بیان دیا۔ اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک رکن اسمبلی کے سوال پر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا، وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کیلئے ایسی تجویز زیرغور نہیں۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پےاسکیلز پر نظر ثانی اور تنخواہوں،...
    وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی، کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان کیا اور نہ ہی بیان دیا  ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی...
    اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔ زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔ زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی کا کہنا ہے کہ بزدلی کا مظاہرہ کرنے یا ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے اہلکاروں کو برطرف کیا جائے گا۔ڈی جی لیویز فورس نے صوبے میں دہشتگرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ڈی جی لیویز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواستیں کسی صورت منظور نہیں کی جائیں گی۔ڈی جی...
    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان کاکہناہےکہ عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی، خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Post Views:...
    کراچی (شوبز ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر چینل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشنز جاری ہیں، جہاں معروف شخصیات ناظرین کو روحانی و مذہبی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ شانِ رمضان کی روایتی ٹیم سے لے کر جاویدیہ سعود، رابعہ انعم، احسن خان اور دانش تیمور جیسے بڑے نام اس سیزن کی ٹرانسمیشنز کو کامیابی سے سنبھال رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان شوز میں کچھ نیا اور حیران کن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے کالرز جو دین اور روحانیت سے زیادہ سنسنی اور حیرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صارفین کے مطابق یہ نیا ٹرینڈ رمضان شوز میں جعلی کالز کا ہے، جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا اور ریٹنگز بڑھانا معلوم ہوتا ہے۔ عجیب و غریب...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
    کوسٹاریکا(ویب ڈیسک )کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کیخلاف فاک لینڈ جزائر کیلئے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔60سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔اس دوران انہوں نے صرف 1 اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ قبل ازیں...
    سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کیا ، جس میں روبیو نے کہا تھا کہ وہ چینی باشندوں کی وطن واپسی کے تعاون میں شامل تھائی لینڈ کے متعلقہ افسران پر ویزا پابندیاں اور دیگر پابندیاں عائد کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان اسمگلنگ سمیت دیگر سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں تعاون نہ صرف چین اور تھائی لینڈ کے قوانین کے مطابق ہے، بلکہ یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی روایات کے بھی مطابق ہے، اور امریکہ کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پیر کے روز ماؤ...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف شکست کھائی بلکہ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنا دیا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا اور 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی پوری ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک مایوس کن اسکور تھا نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے ۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبر پختونخوا جل رہا ہے ، امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے کہا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔
    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔ میچ کے بعد قومی کپتان سلمان آغا نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن تھا، لیکن ٹیم کو اس ناکامی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں ٹیم بھرپور کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کی طرح نئی گیند کا مؤثر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی  سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے  اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس  18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔ ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے  دعویٰ کیا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھاکہ حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کررہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔ امریکہ میں طوفان...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی ‘خبر نگار ‘نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا ہے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹیکا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔ متعلقہ اراکان کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں 10 سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود ان حکمرانوں نے شہر میں ایک دن بھی قیام نہیں کیا۔ گورنر سندھ نے عائشہ منزل پر سحری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پوری ٹاؤن کمیٹی، اور تمام کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ایف بی ایریا کا استقبال ناقابل یقین تھا، جو 1986 کی ایم کیو ایم کی تاریخ کو یاد دلاتا ہے جب کارکنان اور عوام کا جوش و جذبہ عروج پر تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا استقبال ایم کیو ایم کے عروج کی...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ پی سی بی نے کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب نوٹس بھیجا ہے۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا، قانونی نوٹس کوربن بوش کے ایجنٹ کے ذریعے دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
    رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء، بنیادی طور پر لیبر اور ماوری پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسرائیل پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سیاسی اپوزیشن پارلیمنٹ کے ایک بل پیش کرنے کے اقدام کی قیادت کر رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کی وجہ سے صہیونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء،...
    مرکزی وزیر نے کہا کہ میں نے سیاست میں طے کیا کہ میں اپنے طریقے سے کام کرونگا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ مجھے کون ووٹ دیگا اور کون نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور کے نندمُدا انسٹی چیوٹ کے کنووکیشن میں حصہ لیتے نتن گڈکری نے کہا "آج ہزاروں طلباء انجمنِ اسلام کے بینر تلے انجینئر بن چکے ہیں، اگر انہیں پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تو کچھ بھی نہیں ہوتا"۔ اپنے بے باک انداز کے لئے مشہور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ عوامی بات چیت میں مذہب اور ذات کو سامنے نہیں لاتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ لوگ سماج کی خدمت کو سب سے...
    پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داو پر لگا دیا گیا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا...
    لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں ایک یا دو مہینوں کے لیے نہیں ہوگی بلکہ دیرپا ہوگی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کو ایک ڈسپنسری سے اسپتال میں تبدیل کیا، یہ اسپتال علاقے کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خاص ہدایت تھی کہ غریب افراد کے لیے آسانیوں کا باعث بنیں، یہاں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کروائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم کی منسٹری دینے کے ساتھ حکم دیا کہ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی تکلیف پیدا...
    ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان کی شہریت کیوں نہیں دی جاتی۔ وزیراعلی نے کہا کہ جو افغان ہمارے صوبہ میں ہین ان کونکالنے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہی ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔ میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی...
    گوجرانوالہ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ گکھڑ میں ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پرایاز صادق کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اس معاملے پر وزیراعظم نے تمام پارلیمنٹینٹر کی...
    کراچی: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے معروف اداکار کپل شرما کی جانب سے گالی دینے والی بات سے پہلی بار پردہ اٹھا دیا۔ نادر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں مہمان بنے اور انہوں نے میزبان جویریہ سعود کے ساتھ اپنے کیریئر و مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ اُن کی شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کی خواہش ہے اور جس دن یہ پوری ہوگئی تو پھر وہ پوڈ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔ نادر علی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں شہرت کی معراج پر پہنچنے کے بعد پوڈ کاسٹ انڈسٹری کو...
    لاہور: پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے پر بریک تھرو ہوا جہاں گورنر پنجاب کے چند مطالبات تسلیم کیے گئے اور اس حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز  گورنر ہاؤس میں ہونے والی کوارڈینیشن میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے، جس نے پیپلزپارٹی کی نشست پر الیکشن نہیں لڑا یا جو تیسرے چوتھے نمبر پر آئے انہیں...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے  میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے  میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے، شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت...
    کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ  واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر  کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو  ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر  تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
    سٹی 42 : لیسکو ترجمان نے اپنے حال ہی میں جاری کیے گئے بیان میں تلقین کی ہے کہ عوام بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات پر ہر گز یقین نہ کیا جائے۔  لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ...
    سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 0 شہری جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بدین میں دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے  میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے؛ شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے؛ مجھے افسوس ہے کہ برکتوں  بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا...
    —فائل فوٹو لیسکو ترجمان نے بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ ترجمان لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویزلاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ کمپنی ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ترجمان نے...
    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع  نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی،  اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں تبدیل کرکے بند کمرہ مشترکہ اجلاس بلانے پر مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ کو مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں  لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو پارلیمانی قومی سلامتی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے شام میں تشدد کے نئے واقعات اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حالات میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد ملک میں آنے والی تبدیلی خطرے میں پڑ جائے گی۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں حالیہ دنوں شروع ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ دیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ 14 سال پہلے ملک میں اصلاحات کے مطالبے...
    گرین لینڈ کی برف کے نیچے چھپا امریکی فوجی راز، ایک پورا شہر جس نے دنیا کو خطرے میں ڈال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز گرین لینڈ (سب نیوز )سنہ 1962 کا زمانہ تھا۔ امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کی کشیدگی اپنے عروج پر تھی۔ ایسے میں ایک نوجوان ڈاکٹر، جسے امریکہ کی فوجی خدمات میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا، اپنی نیویارک کے بیلیوو اسپتال میں جاری میڈیکل ٹریننگ کو ادھورا چھوڑ کر گرین لینڈ کے ایک دور دراز علاقے میں تعینات ہونے پر مجبور ہوگیا۔اس ڈاکٹر کو یہ بتایا گیا تھا کہ اسے قطب شمالی کی برف کے نیچے تقریبا 8 میٹر گہرائی میں موجود ایک تحقیقی مرکز میں...
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
    مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعائ،نصیبو لال کے بھائی کے مطابق نصیبو لال اور شوہر کے درمیان صلح نامہ ہو گیا، بہنوئی کو سمجھا بھجا کر راضی نامہ کیا۔نصیبو لال اور شوہر کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
    لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے کے معاملے پر کہا ہے کہ پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی اور صوبائی بیوروکریسی میں ہمارا کوئی گروپ نہیں ہے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سےاجلاس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ملک کو مسائل اور مشکلات...
    فاطمہ بھٹو نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے، میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 15 مارچ عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دین اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لیکن مغربی ممالک میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کم از کم 40 ایغور مسلمانوں کی چین کو حوالگی پر تھائی لینڈ کے حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس مسلم اقلیتی گروپ کے ارکان کو چین میں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ''ایغوروں اور دیگر گروہوں کو زبردستی چین واپس کرنے کے لیے، جہاں وہ تشدد اور جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں، غیر ملکی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی چینی حکومت کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ مبصرین...
    214 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے، بی ایل اے ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی کی طرف اس حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجو 214 یرغمالیوں کو لے کر وہاں سے نکل گئے تھے اور اس کے بعد ان سبھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں بلوچستان ٹرین حملہ: بھارت نے اسلام آباد کا الزام مسترد کر دیا منگل 11 مارچ کو عسکریت پسندوں نے صوبہ بلوچستان کے ایک دور افتادہ پہاڑی درے میں ٹرین کی پٹریوں کو دھماکے سے اڑا دیا، جعفر ایکسپریس میں موجود مسافروں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
    اپنے بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کرکے سیاست کر رہے ہیں، مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید میر مرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ایکس پر انہوں نے اپنا طویل بیان 4 مختلف زبانوں انگریزی، اردو، سندھی اور سرائیکی میں جاری کیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے حال ہی میں اپنے بچپن سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی، بلکہ اپنے بچپن کے حسین لمحات اور سعودی عرب میں گزری زندگی کی یادیں بھی تازہ کیں۔ اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر ملتان میں ہوئی تھی، تاہم ان کے والد کی ایئر لائنز میں ملازمت کے سبب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ منتقل ہوگئے تھے۔ ہاجرہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بچپن بہت محفوظ اور خوشگوار گزرا، جہاں انہوں نے زندگی کے بہت سے اہم...
    تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک برطانوی شخص کو سیاحتی ویزے پر 25 سال سے زائد عرصہ قیام کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ 60 سالہ شخص جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، 2000 کے اوائل میں سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ میں داخل ہوا اور اس کے بعد کبھی اپنے وطن واپس نہیں گیا۔ برطانوی شہری اپنے ویزے کے توسیعی عمل ہونے کا بہانہ کرکے پولیس کی جانچ پڑتال سے بچتا رہا۔ تاہم وہ بالآخر شمالی صوبے چیانگ مائی میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پکڑا گیا۔ افسران نے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں کی جانب سے باقاعدہ آمدورفت والے علاقوں پر چھاپا مارا اور برطانوی شہری کو پایا جو اپنا پاسپورٹ دکھانے میں ناکام رہا۔...
    سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم مین خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری لانے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایس سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے...
    زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
    وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سولر پینل پالیسی کی منظوری کے لیے جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک سمری پیش کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت چھتوں پر نصب کیے جانے والے نئے سولر پینلز سے بجلی ساڑھے 9 سے 10 روپے فی یونٹ کےریٹ پر خریدی جائے گی۔ ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پہلے سے نصب چھتوں کے سولر پینلز کے معاہدوں کا احترام جاری رکھے گی اور ان سے بجلی 27 روپے فی یونٹ کے نرخ پر خریدتی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم...
    وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، لس یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو فری تعلیم دی جائے گی۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دانش یونیورسٹی کا انڈوومنٹ فنڈ ہو گا جس میں حکومت رقم دے گی۔انہوں نے کہا کہ 100 ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص کر دیا گیا ہے، بہترین تعلیم، اساتذہ، ریسرچ سینٹر کے حوالے سے یہ یونیورسٹی دنیا میں مقام حاصل کرے گی۔ شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اسلام آباد شہباز شریف رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ... شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان...
    کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ گرفتار، فلسطینوں کے حق میں احتجاج دہشتگرد سرگرمی کی حمایت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا نے فلسطینوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ لیقا گرفتار ہونے والی دوسری فلسطینی طالبہ ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری بیان میں لیقا کو اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیقا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں مارڈرن سائنسنز کی تعلیم دی جائے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز  کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ یہاں پر 100 ایکٹر کا رقبہ  دانش یونی ورسٹی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دانش گاہ یا یہ یونی ورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی، بہترین تعلیم اور اساتذہ کے حوالے سے ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اور اس دانش گاہ کا مرکزی  نکتہ اپلائڈ سائنسنز ہوگا، پورے پاکستان میں بہت...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
    ویب ڈیسک: پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا...
    وزیراعظم شہہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی بہترین تعلیم، اساتذہ اور اپنے تحقیقی مراکز کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنس کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے کم درجے کی یونیورسٹی نہیں ہوگی، اللہ نے چاہا تو اس کا پہلا سیکشن 14 اگست 2026 کو کام شروع کردے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شباز شریف نے شرکا سے کہا کہ دنیا میں آپ کے جاننے والے قابل افراد ہیں، ہم ایک نظام بنا...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیارکی دانش یونیورسٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف...
    وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم...
    پاکستان فلم و ٹی وی اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔ سونیا حسین کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کے عروسی لباس اور خوبصورت زیورات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کا خوش گوار موڈ میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ ان کے مداحوں کو بھی خوب بھا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn) سونیا حسین نے نئی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں وائرل سانگز کا بھی استعمال کیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ پر تاحال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں متعدد صارفین نے اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا ہے۔ کمنٹ...
    فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا سیاست میں...
    ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مظاہرین کے ترجمان محمود خلیل کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔ Post Views: 1
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا  کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے، اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں، اقوام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اور میڈیا کو کرپٹ قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف چینلز اور میڈیا کے ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا کے غیرقانونی کردار کو روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ 2020 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ جو لوگ الیکشن کے دوران دھاندلی میں ملوث تھے انہیں جیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو رہا کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے...
    کچھ لوگوں معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا ،ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتے اس جدوجہد میں بھی سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، چیئر مین پیپلز پارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،صوبائی اسمبلی نے پانی کے مسئلے پر ایک واضح پیغام دیا، کچھ لوگوں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا یہ اچھی بات ہے ۔سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی...
    حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئی نہروں پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک و فوج مخالف تحریک فساد کے ہوتے ہوئے قومی اتحاد نا ممکن بات ہے۔ پی ٹی آئی کو فرد واحد کو بچانے کی جنگ کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے۔ کے پی حکومت افغانستان میں وفود بھجوانے میں مصروف ہے جبکہ عوام دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت بھی نہ کرے اور اپنی فوج پر چڑھ دوڑے، وہاں پر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی قرض کی درخواست کی منظوری کیلئے...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ٹرین پر دہشت گردی انتہائی قابل افسوس ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ بذات خود اتنا بڑا ہے کہ ابھی تک دنیا میں صرف 6ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں پہ ٹرین ہائی جیک ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچوستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی جو پریس کانفرنس تھی ، اس نے بہت کچھ بتایا اور بہت سے سوال اب بھی جواب طلب رہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب  چار ہزار 135میگاواٹ تک پہنچنے والی سولر انرجی ترقی کو دھچکا لگا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ "جنگ " کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا، دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔امن و امان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اہم ایشوز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں...
    اسلام ٹائمز: قابلِ کنٹرول داخلی انتشار ایک پرکشش مگر انتہائی خطرناک حکمتِ عملی ہے۔ اگرچہ یہ بعض مواقع پر وقتی فائدہ دے سکتی ہے، مگر تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اکثر یہ پالیسی بیک فائر کر جاتی ہے اور عدم استحکام کے طویل سلسلے کو جنم دیتی ہے۔ پاکستان کا افغان جہاد میں کردار اور بلوچستان میں اس حکمتِ عملی کا ممکنہ اعادہ اس حقیقت کا انتباہ ہے کہ جو ریاستیں داخلی انتشار کو ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، وہ اکثر خود بھی اسکے اثرات کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نازی جرمنی سے لیکر سوویت یونین تک اور امریکہ سے لیکر مشرقِ وسطیٰ تک، جو ریاستیں داخلی بدامنی کو ہتھیار بناتی ہیں، وہ بالآخر خود اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) جرمنی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے 100 بلین یورو کے ایک پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ پیکج ملکی انفراسٹرکچر اور تحفظ ماحول سے متعلق 500 بلین یورو مالیت کے ایک نئے لیکن تاریخی فنڈ کا حصہ ہو گا۔ جرمن الیکشن میں قدامت پسندوں کی جیت، اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر جرمن دارالحکومت برلن سے جمعہ 14 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نئے ریاستی قرضوں کی صورت میں اس بہت بڑے مالیاتی پیکج کا مقصد یورپ کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے کافی وسائل مہیا کرنا ہے، جس دوران ملکی بنیادی...
     ویب ڈیسک : پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست  ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ ماڈل بازار کی جگہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کا قیام اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق...