اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان کاکہناہےکہ عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی، خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لئے غیر معمولی انتظامات

سٹی42:   قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے احاطے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے  جا رہے ہیں۔

اسلام ااباد میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں  حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

اس غیر معمولی اجلاس میں عسکری قیادت ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو  تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

اس اجلاس کے لئے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ اجلاس  مکمل کلاسیفائیڈ ہوگا اور اس اجلاس کی رپورٹنگ کے لئے صحافیوں کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں ہوگی ۔ 

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں آنے والے  ارکان کو  قومی اسمبلی ہال کے اندر موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لئے غیر معمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کا اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ
  • قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
  • قومی سلامتی صورتحال پر  پارلیمانی کمیٹی   کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب، عسکری قیادت بریفننگ دیگی