قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کی 6 مہینے میں 4 بار بچوں سے بات کروائی گئی، حالانکہ عدالتی احکامات کے مطابق ہفتے میں ایک بار بات کرانا لازمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان تک ان کی دانتوں کی ڈاکٹر کو بھی رسائی نہیں دی جارہی۔ انہیں تنگ کرنے کا ہر حربہ اختیار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اس وقت جاری ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے صوبے کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ عمران خان تحریک انصاف
پڑھیں:
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، پی ٹی آئی نے بھی شرکت کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے شریک ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی ان کیمرہ میٹنگ میں شرکت کرے گی۔ اس اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس ابھی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کا معاملہ ہے، اس لیے ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بندوق سے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہ ہوئی تو پی ٹی آئی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ سوات آپریشن کا فیصلہ ہوا تھا تو پارلیمنٹ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا، اسے عوامی حمایت حاصل ہوئی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عید سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن جائے اور عید کے فوراً بعد احتجاج کریں۔ مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے جو تحفظات تھے انھیں دور کرنے کی یقین کرائی گئی ہے۔
شہخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملکی حالات بہتر نہیں ہیں۔ بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔590 دنوں سے بانی پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں۔ قائد اعظم کی یہ تعبیر نہیں تھی کہ ملک میں فسطائیت کا دور اپنایا جائے۔ اس ملک میں ایسی گھٹن کا ماحول بن چکا ہے کہ نہ کوئی سچ بول سکتا ہے نہ لکھ سکتا ہے۔ دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حالات دن بدن بدتر سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو 590 دنوں سے جیل میں رکھ کر عوام سے دور رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیےملک کی سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کا وقت تبدیل
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے اور حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ سے عوام کو نفرت ہو رہی ہے۔ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک میں تباہی آسکتی ہے اور ملک آگے نہیں جا سکتا۔
شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کے ممبر حیدر سعید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے اغوا کر کے اور ان کے گھروں پر ریڈ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اگر کچھ غلط ہوا تو ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کی جائے نہ کہ گھروں پر ایسے ٹوٹ پڑیں۔ حیدر سعید کی والدہ اداروں اور پولیس سٹیشن کے چکر لگاتی رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداروں کی طرف سے کہا گیا کہ اس نوجوان کو حوالے نہ کیا گیا تو ٹارگٹ کلنگ میں مار دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیےسانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری
انہوں نے کہا کہ قدیر انجم، سعد، طارق، عثمان محمود یہ نوجوان پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹیم کے حصہ ہیں۔ فیک پیجز فیک اکاؤنٹ بنا کر انہیں ہمارے ان بچوں کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ بچے جو اغوا ہوئے ہیں، ان کو کسی ناجائز ایکٹیویٹی میں استعمال نہ کیا جائے۔ قوم کے بچوں کے ساتھ دشمنی اس حکومت کو بہت زیادہ مہنگی پڑے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے حقوق اور اپنی طاقت کا اندازہ ہے۔ 9 مئی کے بعد جب سب کچھ بند کر دیا گیا تو اسی سوشل میڈیا کے نوجوانوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچایا۔ انہوں نے ان نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے پنجاب کے مختلف ضلعوں کے اندر سوشل میڈیا کے نوجوانوں کے گھروں پر ریڈ ہوئے۔ اس کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے، اسمبلی میں بات کریں گے، باہر بھی نکلیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسائل کو حل کیا جائے، دہشتگردی کو کنٹرول کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم قومی سلامتی کمیٹی