فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائع

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا، ذرائع

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 میں دہشت گردی پھر بڑھنا شروع ہوئی، بانی نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔ 

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی نے کہا علیمہ خان نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

 تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی بتایا کہ  پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پرگفتگوکی گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا

اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے بیشتر ممبران نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر بھی اعتراض کیا۔ ممبران نے کہا کہ عامر ڈوگر کو سیاسی اور کورکمیٹی کی مشاورت کے بغیر نام نہیں دینے چاہیے تھے۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تحریک انصاف سے رابطہ کرکے میٹنگ کے لیے ان کے نام مانگے تھے ۔

پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری

 جس پر تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر ، زرتاج گل ، عامر ڈوگر ، علی محمد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، حامد رضا اور دیگر کے نام بھجوا ئے تھے۔ اس سے قبل پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔

 عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے اور 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

لاہور ڈیفنس؛ منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

 اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزرا نے متعلقہ افراد سے رابطے اور ملاقات کا یقین دلایا۔

یاد رہے کہ  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا ،عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی، اجلاس دن 11 بجے ہوگا۔

 ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسرائیل کے غزہ پٹی پرفضائی حملے، 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی

 واضح رہے کہ پیرکو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا تھا  تاہم  پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں رات گئے فیصلہ تبدیل کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اس وقت کسی بھی آپریشن کے حامی نہیں: اپوزیشن
  • قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر عمران خان کا مؤقف آگیا
  • دعوت ملنے کے باوجود اجلاس میں کون کون شریک نہ ہوا؟
  • پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی: علیمہ خان
  • بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئی
  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس, پی ٹی آئی کا بائیکاٹ،علی امین گنڈاپور کی شرکت
  • تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار
  • پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے بغیر حکومت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، بیرسٹر گوہر