شام، اسرائیل اور ترکی کے درمیان ایک نیابتی محاذ میں تبدیل، ٹکراؤ کا امکان؟ ترکی، شام میں جولانی کی مضبوط و مرکزی حکومت کا حامی، کیوں؟ اسرائیل، شام میں جولانی کی کمزور حکومت یا ملک کے ٹکڑے کرنیکا خواہش مند؟ کیا اسرائیل کی نظر میں تمام تر خدمات کے باوجود ترکی اور اسکے ماتحت جولانی ناقابل بھروسہ ہیں؟ کیا اسرائیل جولانی و ترکی کو اپنے لئے خطرناک تصور کرتا ہے؟ شام سے متعلق محور مقاومت کی پالیسی؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور جامعہ بعثت پاکستان کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے آغا علی نقی ہاشمی کیساتھ ملک شام میں صہیونی اسرائیل اور ترکی کے درمیان ٹکراؤ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نقی ہاشمی

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی

پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • حوثیوں کے خلاف اسرائیل اور بین الاقوامی اتحاد کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے، صیہونی تجزیہ کار
  • چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور
  •  ملکی امن داو پر لگا ہوا ہے عالمی دہشت گرد کسی صورت پاکستان کو پرامن دیکھنا نہیں چاہتے، صفدر ہاشمی 
  • مومنہ اقبال کے خواجہ سرا ہونے کے وائرل بیان کی حقیقت سامنے آگئی
  • مصطفی عامرقتل کیس: ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں
  • مبینہ غیر قانونی پروموشن کیس؛ اسپورٹس بورڈ سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور رولز طلب
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی