لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات کیے۔ پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔ سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم  سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورایس ایم یو کو سپیشل بچوں کے والدین سے مسلسل رابطوں کا حکم دیا۔سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں مزید کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی۔سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آؤٹ سورس کرنے کا حکم دیا۔ سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔سپیشل بچوں کے داخلے یقینی بنانے کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم نافذکیاگیا۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی سپیشل سلیبس تیارکیااور منظوری دے دی گئی۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے سائن لینگویج بھی شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم  اور سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ پنجاب میں 14567 سپیشل طالبات سمیت 39085 سے زائد سپیشل طلباء خصوصی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ صوبہ بھر کے28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مریم نوازسنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وہاڑی، لودھراں، فیصل آباد، سیالکوٹ اور میانوالی میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی نئی عمارتیں مکمل ہوگئی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔خصوصی بچوں کا خیال رکھنا فلاحی ریاست کا فرض اولین ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف ورلڈ سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سپیشل ہیروز کو 6 گولڈ میڈل سمیت 11 میڈلز جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل قومی ہیروز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سپیشل ایتھلیٹس کی کامیابی پوری قوم کے لئے فخر کا لمحہ ہے اور ہمت اور لگن کا پیغام بھی۔ سپیشل ہیروز نے ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور عزم کے سامنے کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیشل بچوں کیلئے سپیشل بچوں کی کی ہدایت کی کی گئی کا حکم

پڑھیں:

لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ و طلباء کیلئے موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی عائد

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔

فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

کلاس رومزمیں موبائل کااستعمال تعلیمی ماحول خراب کررہاہے۔

بتایاگیا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کو مختلف کالجز کے اساتذہ ،طلباءوطالبات کے کالجزکے اوقات کار کے دوران فون کے زیادہ استعمال کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔مراسلے کے مطابق پابندی نہ کرنے والے کالجز کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔دوسری جانب سندھ بھر کے کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔مراسلے میں مزیدکہا گیا کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔محکمہ ہائرایجوکیشن کے مطابق اس پابندی کے اقدام کا مقصد طلبا کی فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
  • مریم نواز کا ’ آغوش‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان 
  • مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ و طلباء کیلئے موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • تجاوزات سے شہر بگاڑنے کی اجازت نہیں، مریم نواز: تاریخی ورثہ کی بحالی کیلئے اتھارٹی قائم، نوازشریف پیٹرن انچیف
  • نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت
  • اسلاموفوبیا عالمی امن کیلئے خطرہ، اقوام عالم کشمیر، فلسطین میں مسلمانوں کے جان، مال، حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں: مریم نواز
  • 62 فیصد پنجابی مریم نواز کی حکومت سے خوش ہیں، "ملاوی کے انسٹی ٹیوٹ" کا سروے