کراچی:

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔

میچ کے بعد قومی کپتان سلمان آغا نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن تھا، لیکن ٹیم کو اس ناکامی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں ٹیم بھرپور کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کی طرح نئی گیند کا مؤثر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔

گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست دن تھا اور خاص طور پر کائل جیمیسن اور جیکب ڈفی کی بولنگ دیکھنا خوشگوار تجربہ تھا۔

کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم اگلے میچز میں بھی اسی جذبے اور محنت سے کھیلے گی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو دیا گیا، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز ان کے لیے سازگار ثابت ہوئیں اور ٹیم کو جلد برتری حاصل کرنے میں مدد ملی۔

کائل جیمیسن نے مزید کہا کہ یہ ایک بہترین ٹیم ورک تھا اور خاص طور پر جیکب ڈفی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، ان کے ساتھ بولنگ کرنا ایک زبردست تجربہ تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ٹیم کو کہا کہ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستان کے نام رہا؟

اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔

اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت کیخلاف میر پور میں ہی کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 83 رنز ہی بناسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

اسی طرح 2010 میں کارڈف میں انگلینڈ کیخلاف 89 رنز کا اسکور بھی پاکستان کے کم ترین اسکور کی تاریخ کا حصہ ہے، تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ 91 رنز کا مجموعہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کیویز کیخلاف اب تک کم سے کم اسکور کو مزید کم تر کرگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 2016 میں ویلنگٹن میں قائم کردہ 101 رنز کا سابقہ ​​ریکارڈ اب پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 میں پاکستان کا ٹی20 کرکٹ میں اب تک کا سب سے کم رنز کا مجموعہ بھی بن گیا ہے۔

ہیگلے اوول میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، 92 کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز ٹم سیفرٹ نے 44 اور فن ایلن نے ناقابل شکست 29 رنز کے ساتھ پاور پلے میں 53 رنز کا ٹھوس آغاز فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

ٹم سیفرٹ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کا شکار ہوئے، تاہم ٹم رابنسن اپنے 18 رنز کی اننگ کے ساتھ 11ویں اوور میں ہدف کا تعاقب مکمل کرنے میں فن ایلن کے مددگار بنے، اور یوں نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری دلانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی بیٹنگ زوال پذیر ہوئی کیونکہ وہ صرف 91 رنز پر آؤٹ ہو گئے، کائل جیمیسن 3 اور جیکب ڈفی 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے، جبکہ ابرار احمد واحد پاکستانی بولر تھے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کا انہدام 5ویں اوور میں فقط 11 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹوں کے ساتھ شروع ہوا اور سلمان علی آغا 18 اور خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ 46 رنز کی شراکت بنانے کے باوجود ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست، سہ ملکی کرکٹ سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی

اس کے بعد زکاری فولکس نے جہانداد خان کی وکٹ حاصل کی، جو 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، اور پاکستان 85-8 پر مشکلات کا شکار تھا۔ شاہین آفریدی بھی کوئی معجزہ دکھانے میں ناکام رہے، جنہیں ڈفی نے صرف ایک رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کو 19ویں اوور میں 89 رنز کے مجموعے پر 9ویں وکٹ کے نقصان سے دوچار کردیا۔

پاکستان کی آخری وکٹ ابرار احمد کے آؤٹ ہونے کے ساتھ گری اور پاکستان کی اننگز 91 رنز پر ختم ہوئی۔

نیوزی لیںڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کائل جیمیسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایش سوڈھی اور زکاری فولکس نے بھی بالترتیب 2 اور ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ کو ٹھکانے لگانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سب سے زیادہ سفر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کیا

اس کامل فتح کے ساتھ، نیوزی لینڈ کو اب 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور 4 مزید میچ کھیلنا باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابرار احمد آسٹریلیا انگلینڈ بھارت پاکستان ٹم رابنسن ٹم سیفرٹ ٹی20 شاہین آفریدی کائل جیمیسن کرکٹ کم اسکور مڈفیلڈر میرپور نیوزی لینڈ ویلنگٹن

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
  • پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا
  • نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے: سلمان آغا
  • نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستان کے نام رہا؟
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم
  • انضمام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے
  • پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست
  • پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
  • نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی