ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی کا کہنا ہے کہ بزدلی کا مظاہرہ کرنے یا ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے اہلکاروں کو برطرف کیا جائے گا۔

ڈی جی لیویز فورس نے صوبے میں دہشتگرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ڈی جی لیویز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواستیں کسی صورت منظور نہیں کی جائیں گی۔

ڈی جی لیویز نے لیویز اہلکاروں کو دہشتگرد حملوں کا فوری اور بہادری سے جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیویز فورس عوام کی حفاظت کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی جی لیویز لیویز فورس

پڑھیں:

نیتن یاہو کا حماس سے شکست تسلیم کرنے والے اسرائیلی سیکیورٹی چیف کو برطرف کرنے کا فیصلہ 

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے، اور ان کا رونن بار پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شِن بیٹ نے ایک رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی، جبکہ اسرائیلی حکومت کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

بار نے برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ایمانداری اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے تھے، اور ان کی برطرفی سیاسی عزائم کے تحت کی جا رہی ہے۔

یہ تنازع اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب نیتن یاہو کے قریبی مشیروں کے خلاف "قطر گیٹ" اسکینڈل کی تحقیقات شروع ہوئیں۔ اس اسکینڈل میں قطر سے مبینہ مالی ادائیگیاں نیتن یاہو کے دفتر میں پہنچنے کا الزام ہے، جس کے تحت قطر کی اسرائیل میں ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے الزام لگایا کہ نتن یاہو سیکیورٹی چیف کو ہٹا کر قطر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، نتن یاہو کے حمایتیوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔

یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں مزید کشیدگی پیدا کر رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق رونن بار کی برطرفی سے سیکیورٹی ایجنسی میں ایک وفادار شخصیت کو تعینات کرنے کا امکان ہے، جو مستقبل کی تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دہشتگرد حملوں میں بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید
  • غلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف
  • نیتن یاہو کا حماس سے شکست تسلیم کرنے والے اسرائیلی سیکیورٹی چیف کو برطرف کرنے کا فیصلہ 
  • خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار
  • دہشتگردوں کے سامنے سرنڈر کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی لیویز بلوچستان
  • شارع نور جہاں پولیس کے اہلکاروں کو ٹھیلے سے مفت میں خربوزہ لینا مہنگا پڑ گیا
  • دہشتگردوں کا بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر حملہ،اہلکار محفوظ، دہشتگرد فرار
  • بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہے