اپنی رپورٹ میں تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقتصادی میدان میں حوثیوں کے خلاف اہم اقدامات کیے، لیکن حالیہ پیش رفت نے ان اقدامات کی تاثیر کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل انسٹی ٹیوٹ فار ہوم لینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے محقق دانی سیتیرینووچ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت اور بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے گذشتہ ایک سال کے دوران حوثیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات انہیں آبنائے باب المندب میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور اسرائیل کے خلاف حملوں سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی تجزیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت سے حوثیوں کا تعلق منقطع کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

صیہونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد یہ گروپ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور خود کو غزہ میں حماس کی حمایت کا پابند سمجھتا ہے۔ اسرائیلی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ حقیقت حوثیوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر نظرثانی کی متقاضی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقتصادی میدان میں حوثیوں کے خلاف اہم اقدامات کیے، لیکن حالیہ پیش رفت نے ان اقدامات کی تاثیر کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حوثیوں کے خلاف اقدامات کی تجزیہ کار تجزیہ کا دیا ہے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج ہوگا، صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمعے کو احتجاج کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گے، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان نیابتی محاذ، تجزیہ کار نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو
  • جماعت اسلامی کا امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان
  • غزہ پٹی میں صیہونی فورسز کی فضائی جارحیت جاری، 40 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخِمی
  • حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاقومی اسمبلی میں جواب
  • حوثیوں پرحملہ ’’زیادہ سے زیادہ دبائو‘‘کا صرف آغاز ہے، امریکہ
  • ہولی پر فساد کرانے کی سازش ناکام
  • یمن پر امریکہ نے حملہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کیا، صیہونی میڈیا
  • نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا بل پیش
  • یمن پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، حماس