افضل بٹ کے جرنلسٹ پینل نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ،اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔

نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ فنانس سیکرٹری کے انتخاب میں وقار عباسی نے 1065 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ الیکشن کے دوران ووٹوں کی گنتی کا عمل نہایت شفاف رکھا گیا، جسے مکمل طور پر ریکارڈ بھی کیا گیا اور مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی۔

انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن نے بھی گنتی کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور آخر میں کھلے دل سے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔انتخابی اعداد و شمارکل 2033 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے 2003 ووٹوں کو تسلیم کیا گیا جبکہ 30 ووٹ مسترد ہو گئے۔ انتخابات میں 70 فیصد ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا، جو صحافتی برادری کی بھرپور دلچسپی کا عکاس ہے۔فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر سجاد بخاری نے 191،ہرمیت سنگھ نے 695اور وقار عباسی نے 1065ووٹ حاصل کئے ۔سیکرٹری کی سیٹ پر فرقان رائو نے 716،نئیر علی نے 1063ووٹ لئے ۔

صدر کی نشست پر شکیل قرار نے 654،اظہر جتوئی نے 1090 ووٹ لئے ،مزید نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل ہو گی، نائب صدور، جوائنٹ سیکرٹریز اور گورننگ باڈی کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج مکمل کی جائے گی، جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہو گا۔ صحافتی برادری نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیشنل پریس کلب فنانس سیکرٹری انتخابات میں کامیابی حاصل اظہر جتوئی نئیر علی

پڑھیں:

مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب

ویب ڈیسک : نوشہرہ میں گزشتہ دنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا مرکزی امیر منتخب کردیا گیا۔

نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کیا گیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔

چونگی امر سدھو میں تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاج

 گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مولانا عبدالحق ثانی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا مسئلہ
  • محکمہ فنانس نے قوانین کی غلط تشریح کی، مالی بے ضابطگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، سپیکر جی بی اسمبلی
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • کراچی: ڈالمیا میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
  • نئی سولر پالیسی: صارفین کب تک پرانی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
  • بائیولوجیکل والد ناجائزبچوں کا بھی خرچہ دینے کا پابند ہے، لاہورہائیکورٹ
  • دو سالوں میں پی ٹی آئی کے 90 فیصد فیصلے غلط ہوئے، شیر افضل مروت
  • مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جے یو آئی س کے مرکزی امیر منتخب
  • مولانا حامد شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر منتخب