اندرون سندھ 2 گروہوں کے درمیان خونی تصادم، 6 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے، شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، مجھے افسوس ہے کہ برکتوں بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کر لیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہری ہوجائیں خبردار!
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، مدت ختم ہونے پر کسی بھی ادارے میں آپ کی بائیومیٹرک/ شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی اور آپ کو کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔
میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائیں، شہری مزید معلومات کے نادرا ہیلپ لائن نمبر 051111786100 پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا پھر ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر جا معلومات لے سکتے ہیں، موبائل صارفین 1777 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنیوالے بھارتی کرکٹر ورون چکرورتی کو قتل کی دھمکیاں