معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے، مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں، ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں سرمایہ لگائیں، حکومت انہیں مراعات دے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
سی پیک گیم چینجر منصوبہ، پاکستان میں معاشی ترقی و استحکام لائے گا: ماہرین
اسلام آباد: اقتصادی و تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔
پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے سی پیک کو ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیا، اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع جنم لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے اہم تجارتی منصوبہ ہے، سی پیک منصوبہ ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔