پنجاب اسمبلی، سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد کے متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سی پی اے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے پاکستان کا دنیا میں مثبت کردار سامنے آیا۔
متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ قرارداد کے مطابق پنجاب حکومت کی شاندار مہمان نوازی کے بارے میں آنے والے مہمانوں نے مثبت تاثر کا اظہار کیا، چارٹر آف لاہور جیسے منطقی نکات کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ متن کے مطابق کامیاب سی پی اے کانفرنس کا سہرا سپیکر ملک محمد احمد خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی میں سی پی اے پر تعریفی قرارداد سی پی اے کانفرنس متن کے مطابق کانفرنس کا سمیت دیگر
پڑھیں:
جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) پنجاب کی مجلس شوریٰ نے تحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق صوبائی مجلس شوریٰ نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ورکرز کی ڈیمانڈ فی الفور منظور کرے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ نے حکومت پنجاب سے مدارس بل فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔