نیوزی لینڈ چیمپییئنز ٹرافی کی تاریخ میں کل 5 سینچریاں بناکر انگلینڈ کے برابر پہنچ گیا جس نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک اتنے انفرادی سینکڑے اسکور کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 8 کھلاڑی آؤٹ

کیویز کے 2 کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچریاں اسکور کیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے ول ینگ (107 رنز) اور ٹام لیتھم نے (118 رنز ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔

ول ینگ اور ٹام لیتھم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلی اور مجموعی طور پر 5ویں جوڑی بن گئی ہے۔ اس ایڈیشن سے پہلے کے چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کل 3 سینچریاں نیتھن ایسٹل، کرس کیرنز اور کین ولیمسن نے بنائی تھیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے گزشتہ ایڈیشنز کی انفرادی سینچریاں

چیمپیئنز ٹرافی کے گزشتہ آٹھوں ایڈیشنز میں کل 50 انفرادی سینچریاں اسکور کی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ سینچریاں بھارت کی جانب سے بنائی جا چکی ہیں جن کی تعداد 10 ہے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی

دیگر ٹیموں میں سری لنکا 7، ویسٹ انڈیز 6، جنوبی افریقہ 6 اور انگلینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ سر فہرست تھے۔ نیوزی لینڈ کی کل 3 سینچریاں تھیں تاہم اب چیمپیئنز ٹرافی کے 9ویں ایڈیشن کے پہلے میچ اس کی جانب سے 2 سینچریاں اسکور کرلی گئیں جس کے بعد کیویز اب انگلیںڈ کے برابر آگئے جس نے 5 سینچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔

پاکستان کی کتنی سینچریاں؟

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میزبان پاکستان نے اب تک کل 4 سینچریاں بنائی ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے 4، آسٹریلیا نے 3 اور زمبابوے نے 2 انفرادی سینچریاں اسکور کی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی

بھارت کے شیکھر دھون اور سورو گنگولی، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 3، 3 سینچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 2 سینچریاں اسکور کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز چیمپیئنز ٹرافی سینچریاں نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی سینچریاں نیوزی لینڈ سینچریاں اسکور کی چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ کی جانب سے لینڈ کے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا کون سا بالر ٹیم کو بہت مہنگا پڑا؟

کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران  نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

اسی طرح شاہین آفریدی بھی ٹیم کے لیے کچھ زیادہ اچھے ثابت نہیں ہوئے، انہوں نے اپنے نے 10 اوورز میں68 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کا اکانومی ریٹ 6.80 رہا۔جو کہ ان کے لیے معیار سے کم تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے بھی 10 اوورز میں63 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ6.30 رہا،جو ان کے لیے نسبتاً بہتر رہا مگر وہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو روکنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے۔

افتتاحی میچ میں ابرار احمد پاکستان کے بہترین بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں صرف 47 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کا اکانومی ریٹ 4.70 تھا، جو ان کی شاندار گیند بازی کا عکاس ثابت ہوا۔ ابرار نے اپنی گھومتی گیندوں سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔

خوش دل شاہ نے بھی 7 اوورز میں 70 رنز دیے، جس کا اکانومی ریٹ 5.71 رہا، تاہم  وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ دوسری طرف سلمان علی آغا نے صرف 3اوورز کروائے، جس میں انہوں نے 15 رنز دیے  لیکن وہ بھی وکٹوں سے محروم رہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 321 سے زائد رنز کا ہدف دیا ہے۔ ول یانگ نے 107 رنز کی شاندار سنچری بنائی جب کہ ٹام لاتھم اور گلین فلپس نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز کا اضافہ کیا۔

میچ کے دوران پاکستانی بالرز کی کارکردگی میں کچھ خامیاں نظر آئیں، خاص طور پر حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی مہنگی پڑنے والی بالنگ نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے میں مدد دی،تاہم، ابرار احمد کی شاندار پرفارمنس ایک مثبت پہلو تھا۔ پاکستانی ٹیم کو اگلے میچز میں بالنگ یونٹ کو زیادہ موثر بنانے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے مضبوط ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل
  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 2کھلاڑی آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا کون سا بالر ٹیم کو بہت مہنگا پڑا؟
  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان اوپننگ کیوں نہیں کرسکیں گے؟
  • کیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں نیشنل اسٹیڈیم خالی ہے؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہی انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر
  • چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
  • پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا، شاہد آفریدی
  • چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی