چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔
حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔
جب بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا بابر اعظم کے لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم مشورہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔