نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility.
اسلام آباد (سب نیوز )قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیا۔پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف نیب نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیئے، نیب ذرائع کے مطابق ملک ریاض، محبوب شوکت، محمد عرفان الہی سمیت 28 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
، موضع رکھ تخت پڑی راولپنڈی ریفرنس میں چودھری پرویز الہی، ملک ریاض اور احمد علی ریاض سمیت 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔نیومری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ملزمان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ملک ریاض کے خلاف ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اسے گالف سٹی میں شامل کرنے کے الزامات کے شواہد شامل ہیں، ملک ریاض نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دہی رقبے بحریہ ٹان کے رہائش منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کئے۔موضع رکھ تخت پڑی میں ملزم چودھری پرویز الہی نے 2006 میں غیر قانونی طور پر اراضی کی حد بندی کرائی۔
موضع رکھ تخت پڑی ریفرنس میں ملزمان پر س5165 کنال اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے،ریفرنسز میں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔21 جنوری 2025 کو نیب نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریفرنس دائر ملک ریاض ریاض اور کے خلاف
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، مقدمات درج
سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر لاہور کے تین تھانوں میں مختلف ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں پیکاایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آرز کے مطا بق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیوز بنائیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔
ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کے لیے بنائی گئیں۔